جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتوزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی کوروناپازیٹو ، امیر شریعت نے فون سے...

وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی کوروناپازیٹو ، امیر شریعت نے فون سے مزاج پرسی کی

کورونا کے بڑھتے ہوے معاملات پر حضرت امیر شریعت کا اظہار تشویش

وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی کوروناپازیٹو ، امیر شریعت نے فون سے مزاج پرسی کی

یہ وقت ایک دوسرے کے بھرپور تعاون اور دعاء کا ہے: مولانا احمد ولی فیصل رحمانی

پٹنہ 11جنوری(پریس ریلیز)
کورونا کی دوسری لہر کے بعد حالات ٹھیک ہوگئے تھے اور دھیرے دھیرے تعلیمی نظام اپنے معمول پر آچکا تھا لیکن تیسری لہر نے ایک بار پھر بے یقینی کی صورت حال پیدا کردی ہے،ضروری ہے کہ جب تک حالات درست نہ ہوں،تعلیمی ادارے آن لائن تعلیم کا نظم کریں تاکہ طلبہ کا نقصان نہ ہو اور طلبہ بھی اپنے وقت کو تعلیمی امورمیں صرف کریں،وقت کی حفاظت اور اس کا استعمال ان کے مستقبل کے لیے اہم ہے- یہ باتیں امیر شریعت بہار،اڈیشہ و جھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔ حضرت امیرشریعت نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں اور جو بھی طبی ہدایات جاری کی جارہی ہیں ان پر عمل کریں،اپنی حفاظت، اپنے اہل خانہ کی حفاظت بہت اہم ہے ۔
امیرشریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے آج وزیر اعلی بہار نتیش کمار کی فون پر مزاج پرسی بھی کی اور ان کی صحت دریافت کی، حضرت امیر شریعت نے وزیر اعلیٰ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح ہوکہ وزیراعلی نتیش کمار کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں، امیرشریعت نے ان کی تفصیلی مزاج پرسی کے ساتھ مزید کہا کہ ہم سب آپ کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں اور دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی اس وبا سے جلد ازجلد ریاست، ملک بلکہ پوری دنیا کو پاک کرے اور ہم سبھوں کو وباسے امان میں رکھے، انھوں نے جلد وزیراعلی کے روبہ صحت ہونے کی خواہش کرتے ہوے کہاکہ کورونا وبا نے جہاں معیشت کو متاثر کیا ہے وہیں تعلیمی نظام کو بھی ازحد متاثر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرا علیٰ کا خانقاہ رحمانی سے گہرا تعلق رہا ہے،والد صاحب سے بھی اچھا تعلق تھا اور وہ بڑی عقیدت سے خانقاہ رحمانی تشریف لاتے رہے ہیں۔ ایسے نازک حالات میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کے چپیٹ میں ہے بہار کے بھی بے شمار لوگ کورونا سے متاثر ہیں عوام کی صحت یابی کی فکر اور تدارک کے لیے محترم وزیر اعلیٰ کا پوری طرح تندرست رہنا نہایت ضروری ہے۔اس وقت ڈاکٹرز کے مشورہ سے وزیر اعلیٰ نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
حضرت امیر شریعت نے وزیر اعلیٰ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست کے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مفاد کے لیے کیے جارہے کاموں میں امارت شرعیہ پوری طرح آپ کے ساتھ ہے، اور پوری مستعدی سے ہرممکن تعاون کو تیار ہے، امارت نے احتیاطی اقدامات کے لئے ڈاکٹرس کا ایک پینل تیار کیا ہے،آکسیجن کنسنٹریٹر اور آکسیجن سیلینڈر کے انتظام سمیت دیگر تیاریاں شروع کردی ہیں – انھوں نے خصوصا مسلمانوں سے اپیل کی کہ دعاؤں کااہتمام کریں، اللہ سے لو لگائیں اور ایسے موقعہ پر اپنے آس پڑوس اور رشتہ داروں کی ہرممکن مدد کریں،خدمت خلق کی بڑی اہمیت ہے، دینی بھی اور سماجی بھی،یہ وقت ایک دوسرے کے بھرپور تعاون کا ہے-خیال رہے کہ پیر کے روز بہار میں کووڈ کے4737 کیسیز سامنے آئے جبکہ پانچ افراد کی موت ہوئی۔اس لیے حضرت امیر شریعت نے عوام سے بھی حکومت کی گائڈلائنس اور ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کی گزارش کی ہے۔ حضرت امیر شریعت کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو اب تک یہی ہدایت دی ہے کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے دوسروں سے کم از کم 1 میٹر کا جسمانی فاصلہ رکھا جائے، اچھی طرح فٹ ہونے والا ماسک پہنا جائے،آلودگی اور ہجوم والی جگہوں سے بچا جائے، ہاتھ صاف رکھا جائے اور باری آنے پر ویکسین لینے میں کوتاہی نہ کی جائے۔
اخیر میں حضرت والانے اپنے تمام محبین، مخلصین اور خصوصاً اہل بہار سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر متاثرین کے لیے دعاء صحت کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ مضمونبُلّی بائی ایپ
اگلا مضمونارکان اسلام
روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے