نیک لوگوں کی صحبت نیک بناتی ہے : مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری

74

نیک لوگوں کی صحبت نیک بناتی ہے : مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر ) 19 دسمبر،
رپورٹ عقیل احمد خان
نیک بننا اور نیکی کی ترغیب دینا اور ہر نیکوں کی صحبت اختیار کرنا نیک اور صالح بناتی ہے،آدمی جس کی صحبت اختیار کرتا ہے اس کے اثرات اس پر مرتب ہوتے ہیں،اچھے لوگوں کی صحبت اچھا بناتی ہے اور برے لوگوں کی صحبت آدمی کو برا بنادیتی ہے،مذکورہ خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبر شریعت مولانا ومفتی احمد اللہ پھولپوری ناظم اعلیٰ مدرسہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ نے جامع مسجد مہولی میں بعد  نماز جمعہ خصوصی مجلس میں کیا،مولانا نے کہا آدمی اپنے دوست احباب کے طریقے اور راستے پر ہوتا ہے اگر کسی شخص کے بارے میں رائے قائم کرنا ہے تو چاہئیے کہ اس کے ساتھ رہنے والوں کو دیکھ لے،اس لئے ہمیں ہر وقت سچے اور روزہ نماز پابند لوگوں کے ساتھ رہنا چاہئے اور دین کے بارے میں جو معلومات نہیں ہے اس کے بارے میں لوگوں سے سیکھنا اور معلوم کرنا چاہئیے کیونکہ جب ہم بیمار ہوتے ہیں تو ڈاکٹر سے علاج ومعالجہ کراتے ہیں ٹھیک اسی طرح جب ہم میں  روحانی بیماری ہو مثلاً جھوٹ فریب اور عبادات میں دل نہ لگنا تو ہم کسی اہل اللہ کو منتخب کرکے اس سے اپنے مسائل کو دریافت کرتے رہیں کیونکہ دین میں سیکھنا سکھانا بچپن سے موت سے لگا رہتا ہے،
مولانا حسان احمد قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی نے تمہیدی خطاب میں کہا کہ جس طرح سے انسان کو  جسمانی مرض لاحق  ہوتا ہے اسی طرح روحانی مرض بھی لاحق ہوتا ہے جسمانی امراض کے لئے انسان لاکھ کوششیں اور تدابیر کرتا ہے اسی طرح روحانی امراض کے لئے اہل اللہ کی معیت اور صحبت اختیار کی جاتی ہے،اور ان کی روحانی امراض کا علاج کرایا جاتا ھے،اس موقع پر مولانا ومفتی محبوب احمد قاسمی،مولانا سفیان احمد قاسمی،مولانا مقبول احمد جونپوری،مولانا ندیم احمد ثاقبی،مولانا عبد الحفیظ قاسمی گردھر پوری،مولانا شبیر احمد مظفر پوری،قاری زبیر احمد،ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی،مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری،ابو الوفاء خان، حافظ نعمان احمد عزیزی،مولانا مفتی مظہر حسین،منشی مجیب اللہ اور محمد حسان ندوی وغیرہ موجود رہے،