نیل گائے سے موٹرسائیکل ٹکرائی 10 سالہ معصوم کی علاج کے دوران موت اور دو زخمی ہوئے

77

دھن گھٹا سنت کبیر نگر رپورٹ عقیل احمد خان

تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع دھن گھٹا خلیل آباد سڑک یس آر پٹرول پمپ سیمر ڈاری کے قریب آج قریب 1 بجے ایک طرف جہاں ایک معصوم کے ساتھ موٹرسائیکل پر خاتون سمیت تین افراد سوار تھے وہی نیل گائے کی زبردست ٹکر میں 8 سالہ معصوم کی علاج کے دوران موت واقع ہونے کے ساتھ ہی ساتھ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال خلیل آباد میں ہو رہاہے

خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع رستم پور جاوید ولد عبد الوحید اپنی بہن محسنہ کے ساتھ اپنے بھائی افروز کے بیٹے ریحان عمر 8سال کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا کر اپنے بہن کے گھر ضلع سنت کبیر نگر حلقہ واقع مینسر بھاٹ پار گاوں جارہے تھے کہ ابھی موٹرسائیکل سے مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع سیمر ڈاری یس آر پٹرول پمپ کے قریب پہونچے ہی تھے کہ تیز رفتار سے سڑک پر ایک نیل گائے کے آجانے کے سبب موٹرسائیکل پر سوار معصوم سمیت خاتون نیل گائے کی زد میں آگئے جس سے خاتون سمیت معصوم شدید زخمی ہو گئے زخمی خاتون سمیت معصوم کو علاج کے لئے راہگیروں کی مدد سے ابتدائی صحت مرکز ناتھ نگر میں بھرتی کرایا جہاں علاج کے دوران 8 سالہ معصوم ریحان کی موت واقع ہوگئی بقیہ بہن محسنہ بھائی جاوید کو ابتدائی صحت مرکز ناتھ نگر سے گورکھپور میڈکل کالج کے لیے ریفر کردیا ہے،