نیشنل اتحاد منچ کو ایک تنظیم کی حمایت

41

نیشنل اتحاد منچ کو ایک تنظیم کی حمایت

نئ دہلی،24 جولائ (پریس ریلیز)مسلم سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے قیام میں آئے نیشنل اتحاد منچ کو الفلاح فرنٹ نے اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے آج پریس کو جاری بیان میں کہا کہ معروف سماجی کارکن اسمعیل باٹلی والا کے ذریعہ ایک طویل عرصہ سے مسلم سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم سیاسی جماعتیں متحد ہو کر انتخابات میں حصہ لیں۔نیشنل اتحاد منچ کی اتحاد کی کوشش قابلِ ستائش ہے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم،پیس پارٹی،علماء کونسل،انڈین یونین مسلم لیگ ،ویلفیئر پارٹی آف انڈیا،ایس ڈی پی آئ،انڈین نیشنل لیگ و دیگر مسلم سیاسی پارٹیاں پہلے متحد ہوں پھر عوام سے متحد ہونے کی اپیل کریں۔بتا دیں کہ معروف سماجی کارکن اسمعیل باٹلی والا ایک طویل عرصہ سے مسلم سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔