بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومزبان وادبنہ دن ڈھونڈنا ہے نہ شب ڈھونڈنا ہے پریشانیوں   کا   سبب   ڈھونڈنا ...

نہ دن ڈھونڈنا ہے نہ شب ڈھونڈنا ہے پریشانیوں   کا   سبب   ڈھونڈنا   ہے 

نہ دن ڈھونڈنا ہے نہ شب ڈھونڈنا ہے
پریشانیوں   کا   سبب   ڈھونڈنا   ہے
محبت،  اخوت،   شرافت،   سخاوت
رہِ  زندگی میں یہ سب  ڈھونڈنا  ہے
یہ چندا، یہ سورج کہ جوہی، چنبیلی
جو تجھ پر جچے وہ لقب ڈھونڈنا ہے
زمیں تا فلک سب اسی کے نشاں ہیں
کہاں  تک  نشاناتِ  رب  ڈھونڈنا  ہے
بجھا دے جو دل کی لگی کو بجھا دے
مجھے شہر میں وہ مطب ڈھونڈنا ہے
کہاں  کون دنیا میں رہتے  ہو حسرت
 تمہیں ڈھونڈنا ہے تو کب ڈھونڈنا ہے
فرینک حسرت
رسرچ اسکالر بی ایچ یو
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے