جنسی قوت بھی انسان کی ایک پیدائشی قوت ہے اور اسلام نکاح کے ذریعے اس کے تقاضوں کی تکمیل پر زور دیتا ہے ۔نکاح اسلامی شریعت کا لازمی حصہ ہے، اس کے ذریعے خاندان کی ابتدائی یونٹ قائم ہوتی ہے۔ شوہر بیوی اگر اچھے انسان اور اچھے شہری ثابت ہوں تو اس سے ایک بہتر سول سوسائٹی اور خوشگوار سماج بنتا ہے، تربیت یافتہ نسل تیار ہوتی ہے، مورل ویلیوز اور اخلاقی اقدار و روایات کی حفاظت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام اس رشتے کو نہایت مقدس قرار دیتے ہوئے اس کی پائیداری اور خوشگواری پر زور دیتا ہے۔ فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے ان خیالات کا اظہار ہوٹل چانکیہ پٹنہ میں کیا۔
نکاح کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے نکاح پڑھانے سے قبل مولانا قاسمی نے کہا کہ عفت و عصمت کی حفاظت اور افزائش نسل اس کے بنیادی مقاصد میں ہیں۔ شریعت نے مہر کی ادائیگی کو ضروری قرار دیا ہے۔ نکاح اعلانیہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس رشتے کی واقفیت ہوسکے۔ جناب قاسمی نے قرآن کریم کے حوالے سے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی اور اس کا خیال رکھنے پر زور دیا۔ گزشتہ روز نازاں اشرف بنت پروفیسر ہمایوں اشرف سمن پورہ پٹنہ کا نکاح مظہر اقبال ابن جناب شبیر احمد چتکوہرا پٹنہ کے ہمراہ ہوٹل چانکیہ میں ہوا تھا۔
نکاح رشتوں کو مقدس اور سماج کو خوشگوار بناتا ہے: پروفیسر شکیل قاسمی
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!