نکاح انبیاء کرام کی سنت ہے : مولانا شہزاد احمد ندوی

43

نکاح انبیاء کرام کی سنت ہے : مولانا شہزاد احمد ندوی
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
نکاح انبیاء کرام کی سنت ہے اور نکاح تمام انبیاء کرام نے کیا ہے،اس لئے نکاح کرنا اور سادگی کے ساتھ کرنا یہ مطلوب ہے،ہمیں نکاح کے اندر بے جا خرافات سے پرہیز کرتے ہوئے سنت طریقہ کو اختیار کرنا ہوگا اسی میں دین ودنیا کی فلاح مضمر ہے،سادگی میں برکت اور عافیت ثواب بھی ہے ،نبی کریم کا ارشاد ہے کہ نکاح سادگی سے کرو اور بابرکت نکاح وہ ہے جس میں خرچ کم ہو،آج انسان رسم و رواج میں اتنا گھر چکا ہے کہ وہ رسم ورواج کی بیڑیوں سے نکل نہیں پارہا ہے انہیں رسومات کو ختم کرنا کارثواب ہے،مذکورہ خیالات کا اظہار صوفی باصفا مولانا شہزاد احمد ندوی استاذ مدرسہ عربیہ نور العلوم گوپال پور خاص مہراج گنج وخلیفہ محی السنہ مولانا عبد المتین صدیقی نےترقیاتی بلاک سمریاواں واقع موضع تنہری میں ماسٹر عبد السلام صدیقی کے صاحبزادے مولانا عبد الاحد ندوی کے تقریب نکاح میں کیا،مولانا نے مولانا عبد الاحد ندوی اور ان کے والد بزرگوار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس دور میں بھی نبی کی سنت زندہ کرکے نمایاں کام انجام دیا ہے،مولانا نےکہا صحابہ کرام کا نکاح ایسا ہوتا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اطلاع نہیں ہوتی تھی لیکن نبی اکرم ان سے یہ نہیں کہتے کہ تم مجھے بارات نہیں لے گئے یا مجھے بتایا نہیں بلکہ آپ خوش ہوتے اور دعائیں دیتے اور ولیمہ کی تاکید کرتے، تنہری کے بعد علماء کرام کا وفد مولانا شہزاد احمد ندوی کی قیادت میں مونڈاڈیہا بیگ پہونچا جہاں وفد کا ماسٹر ساجد حسین اور مولانا وصی الرحمن ندوی نے استقبال کیا مولانا شہزاد احمد ندوی نے وہاں بھی مختصر خطاب سامعین سے کیا پھر سمریاواں پہونچ کر کچھ تذکیر کیا گیا ،اس موقع پر مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی،مولانا ابوذر ندوی ناؤن ،مولانا عبد الاحد ندوی،مفتی محمد معراج،عبد السلام صدیقی،مولانا عبد الحلیم ندوی سمریاواں،وغیرہ بطور خاص موجود رہے