نظم…احتساب…ذاکرہ شبنم کرناٹک

129

(نظم) ” احتساب“
تنہاٸی میں اکثر سوچا کرتی ہوں
موت کیا ؟  اور حیات کیا ہے؟
حاصل اور لا حاصل کے کیا معنی؟
زندگی کے سفر میں
چلتے چلتے ایک دن
موت سے ٹکراٸیں گے
لڑکھڑاٸیں گے-اور
کچھ وقفے کے لٸے
دم لے کر آگے چلیں گے
موت صرف ایک وقفہ ہے
اور- پھر سے
حیات کا سفر ہوگا جاری
جو عارضی نہیں داٸمی ہوگا
کبھی نہ ختم ہونے والا
یقینًا –
چلو اپنا احتساب کرلیں
داٸمی اُس سفر کا
کچھ انتظام کرلیں
چلو اپنا احتساب کرلیں !……

*ذاکرہ شبنم-کرناٹک*