عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي الله عنه قَالَ: کَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وآله وسلم إِذَا اسْتَقْبَلَہُ الرَّجُلُ فَصَافَحَہٗ، لَا یَنْزِعُ یَدَہٗ مِنْ یَدِہٖ حَتّٰی یَکُوْنَ الرَّجُلُ یَنْزِعُ، وَلَا یَصْرِفُ وَجْہَہٗ عَنْ وَجْہِہٖ حَتّٰی یَکُوْنَ الرَّجُلُ ہُوَ الَّذِي یَصْرِفُہٗ، وَلَمْ یُرَ مُقَدِّمًا رُکْبَتَیْہِ بَیْنَ یَدَي جَلِیْسٍ لَہٗ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہ۔
”حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب کوئی شخص حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس سے مصافحہ فرماتے اور جب تک وہ خود ہاتھ نہ چھوڑتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ چھوڑتے اور جب تک وہ اپنا چہرہ نہ پھیرتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اپنا چہرہ اَنور نہ پھیرتے۔ اور کبھی بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے سامنے بیٹھنے والے کی طرف پاؤںپھیلائے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔” اِسے امام ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔