ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتنائب امیر شریعت:تیرے جرات مندانہ اقدام کو سلام

نائب امیر شریعت:تیرے جرات مندانہ اقدام کو سلام

جولوگ امت کو جوڑنا چاہتے ہیں ان کا تعاون کرنا ایمانی تقاضا ہے:
✍تنویر احمد قاسمی
استاذ جامعہ عربیہ اسلامیہ عین العلوم ،پھولپور،الہ آباد یوپی

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ،بہار اڈیشہ جھاڑکھنڈ جو شریعت کا روشن مینارہ اور دین متین کا مضبوط قلعہ ہے، جس کے وجودپر امت کا وجود منحصر ہے ، جو اکابر واسلاف کی امانت ہے اسلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس امانت کی صحیح حفاظت کریں ، مل جل کر ادارہ کی بقا کی خاطر قربانی پیش کرنے والے بن جائیں، امت کو منتشر ہونے سے بچانے کیلئے بہتر ٹھوس لائحہ عمل تلاش کریں ، جولوگ امت کو جوڑنے کی فکر اورکوشش میں لگے ہوے ہیں ان کا بھرپور تعاون کریں کیوں کہ بقاءدین کامدار ایثار سے ہے نہ کہ انتشار سے – امارت کے اراکین شوری مختلف ٹکڑوں میں بٹ جانا چاہتے ہیں اللہ ہی رحم کرے ایسے میں امت کا کیا حال ہوگا امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد صاحب رحمانی القاسمی نے امت مسلمہ کے شیرازے کو بکھیر نے سے روکنے اور انہیں جوڑکر ایک پلیٹ فارم پر لانے کےلئے جو اقدام کیا ہے سراہا نے اور لائق دادوتحسین ہے، تاریخ کبھی اسے بھلا نہ سکے گی
امارت شرعیہ کےانتخاب امیرکو لیکر جو پیچیدگیاں تعدی ہوئیں ہیں یقینا امت مسلمہ کیلئے عموما اور اہل دل کیلئے خصوصا تشویشناک ہے اور قصدا جو لوگ اسے ہوا دیکر فتنہ انگیزی کر رہے ہیں وہ اس عاجلۂ فانی میں بھی قابل مذمت ہیں اور دار باقی میں عنداللہ قابل گرفت بھی ہیں ، صورت حال یہ کہ امارت کے اراکین ٹکڑوں میں بٹ جانے کیلئے جستہ ہیں حتی کہ ایک ہی امارت کے ایک ہی امیر کے انتخاب کو لیکر اراکین شوری مختلف تاریخوں میں مختلف مقامات پر مختلف میٹنگیں کر نے پر آمادہ ہیں ، الامان والحفیظ ایسی صورت حال میں امت کا بیشتر اورمخلصین طبقہ رب سے دعاء گو اور امارت کے طرف سے اس بات کا منتظر تھا کہ کوئی ایسا لائحۂ عمل تیارہو جائے جس سے امت کا شیرازہ بکھرنے سے بچ جائے کہ لوگ ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہوں اور اللہ کی رسی (دین وشریعت)کو مضبوط تھام لے۔ فی الحال اراکین شوری کے مابین جو کشید گی ہے معذرت کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ہمیں قطعا زیب نہیں دیتا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے اراکین شوری کا آپس میں متفق ہوناہے_
اتر بھی آؤ کبھی آسماں کے زینے سے
تمہیں خدا نے ہمارے لیے بنایا ہے
الحمدللہ مرد جواں عالم دین حضرت نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد قاسمی صاحب نے برموقع اپنے خداداد ہمت اور جذبۂ ایثار سے میدان عمل میں آکر امت کو یہ پیغام دیا کہ ہم سب ایک ہیں ہمارے ایک ہونے میں ہی امارت کی بقا ہے اور امارت کی بقا ہماری بقا ہے اگر امارت ٹوٹ گئی تو امت ٹوٹ جائے گی حضرت نائب امیر شریعت نے دل میں امت کا درد لئے خدا کے اس پیغام کو عام کیا جس میں فرمایا گیا کہ تم سب مل جل کر الله کی رسی کو مضبوطی کیساتھ پکڑلو اور آپس میں تفرقہ وانتشار پیدا مت کرو اور یاد کرو اس وقت کو کہ جب تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن تھے اللہ نے تمہارے دلوں کو جوڑدیا اللہ کی اس نعمت کی وجہ سے تم بھائی بھائی بن گئے تم جہنم کے دہانے پر تھے اللہ نے تمہں اس سے بچا لیا
امارت کے اپنے موجودہ اکابر کو کیاکہیں
متحد ہونے کو کہیں یا خورشید مبیں کہیں –
حضرت نائب امیر شریعت کے جذبۂ ایثار اور اس جرأت مندانہ قدم کو سلام پیش کیا جانا چاہئے کہ موصوف نے اتحاد کی دعوت دیکر ادارہ کی تحفظ و بقا کو اولین ترجیح دی اسی غرض سے بلا تفریق 30/ستمبر2021ءدن جمعرات اجلاس عام کی بات کہی جارہی ہے اللہ کرے مقصد حسنہ میں کامیابی مل جائے_
حضرت والا سے مودبانہ درخواست بھی کرتے ہیں اکابر واسلاف کی جو امانت آپکے کندھوں پر سونپی گئی ہے وہ آسمان و زمین اور پہاڑوں سے بھی زیادہ بھاری بھرکم ہے ہزار بار بھی صبر کرنا پڑے امت کے خاطر استقلال کےساتھ ان کو کیا جانا چاہئے
کیوں کہ حوصلہ تو یہ ہے کہ
میرے سینے میں نہیں تو تیرے سینے میں سہی
ہو کہیں بھی آگ لیکن آگ جلنی چاہئے
جگر مراد آبادی نے بھی کیاخوب کہا ہے
جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیں
وہی دنیا بدلتے جا رہے ہیں
اللہ آپکو مزید ہمت دے آمین

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے