میوات کے سب سے بڑے گاؤں سنگار کے بزرگوں کو گاؤں میں ہی ملے گی بڑھاپا پینشن

111

الطاف حسین پریس ریلیز

سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دینے والی بی جے پی حکومت بوڑھوں بیواؤں معذوروں پر ظلم کرے گی تو انصاف کی توقع کون کس سے کرسکتا ہے۔ میوات کے تاریخی گاؤں سنگار سے کوآپریٹو بینک کو پونہانہ شفٹ کئے جانے سے گاؤں والوں میں سخت غم و غصہ تھا جس کی وجہ سے گاؤں والے مسلم مہا سبھا کے صدر اور سنگار سے سرپنچ کے امیدوار الطاف حسین کے ساتھ نوح پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر دھریندر کھڑگٹا،اور سابق وزیر آفتاب احمد کو میمورنڈم پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ کے مطالبات پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا، سبھی بزرگوں اور الطاف حسین کی محنت رنگ لائی اور پینشن کو گاؤں میں ہی تقسیم کرنے کا حکم صادر کردیا گیا جس سے بزرگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،کوآپریٹو بینک جس میں بزرگ معذور اور بیوہ خواتین کی پنشن ملتی تھی۔بزرگ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔الطاف حسین نے کہا کہ جب تک کوآپریٹو بینک برانچ کو گاؤں منتقل نہیں کیاجاتا لڑائی ابھی تک نامکمل ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔چونکہ کوآپریٹو بینک میں تمام لوگوں کے کھاتے کھلے ہیں اس سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آج سبھی بزرگوں نے الطاف حسین کی رہائش گاہ پر لڈو تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا کہ ہماری پینشن گاؤں میں ہی ملیگی