میوات کے بزرگ عالم دین مولانا عبد السبحان پاٹ کھوئری کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

111

جمعیت علماء حلقہ فروزپور جھرکہ کے صدر وعلاقہ میوات کے بزرگ عالم دین مولانا عبد السبحان پاٹ کھوئری کے انتقال پر میوات کی سرکردہ شخصیات کی جانب سے علاقہ میوات کے عوام کے ساتھ ساتھ خصوصاً علمی حلقوں میں رنج وغم کا ماحول ہے مولانا مرحوم کے لئے میوات میں جگہ جگہ ایصال ثواب وقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے سرپرست حضرت مولانا خالد قاسمی، جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر حضرت مولانا یحی کریمی،جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے نائب صدر مولانا حکیم الدین اشرف اٹاوڑی،جمعیت علماء گروگرام کے صدر مفتی محمد سلیم قاسمی بنارسی،جمعیت علماء متحدہ گروگرام کے صدر قاری اسلم بڈیڈوی، جمعیت علماء حلقہ ساکرس کے سابق جنرل سیکرٹری مولانا صابر مظاہری ساکرس،جمعیت علماء میوات کے جنرل سیکریٹری مولانا صابر قاسمی، مدرسہ سعادت القرآن بڈیڈ کے مہتمم قاری محمد راشد بڈیڈوی، مدرسہ عین العلوم نوح کے مہتمم مفتی تعریف سلیم ندوی میواتی، میوات لیٹیسٹ گروپ، و میواتی تہذیب ثقافت گروپ کے سبھی ممبران، مکتب دار ارقم آلی میو کے ناظم تعلیمات مولانا اسلم معینی، قاری عاصم بڈیڈ، مولانا جمعیت علماء متحدہ گروگرام کے جنرل سیکریٹری مفتی سلیم قاسمی ساکرس،مفتی لقمان گھاسیڑہ ،مولانا ارشد گھاسیڑہ،جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے نائب صدر مولانا انوار صاحب مالپوری، دار العلوم محمدیہ میل کھیڑلا کے مہتمم مولانا راشد قاسمی،مدرسہ افضل العلوم عیدگاہ روڈ مہوں کے مہتمم ماسٹر قاسم، قاری زکریا امام نگر، سمیت میوات کی سینکڑوں شخصیات نے قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا سبھی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم کی قربانی میوات کے لئے آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں.مولانا کی موت ایک بہت بڑا سانحہ ہے جو برداشت سے باہر ہے مولانا مرحوم ہمیشہ جمعیت علماء ہند کے ساتھ منسلک رہے اور دعوت تبلیغ میں بھی مولانا یوسف صاحب کے قریبی رہے اور ہمیشہ دعوت و تبلیغی میں لگے رہے مولانا مرحوم کی وفات سے میوات کے علمی حلقوں میں غم کی لہر ہے اور سبھی نے مولانا مرحوم کو ایصال ثواب کیا ہے