میسور۔(پریس ریلیز)۔ میسور شہر کے جانے مانے سماجی کارکنان فیصل احمد، منصور خان، بہوجن موؤمنٹ سے وابستہ رہی سلمی بانو اور جیوتی نے ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید کی موجودگی میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی رکنیت حاصل کرکے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نے ان تمام کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان سماج کے مختلف شعبوں میں کئی عرصے سے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ فیصل احمد پارٹی میں پہلے بھی رہ چکے ہیں، ان کے کچھ ذاتی مصروفیت کی بنا پر وہ پارٹی سے دور تھے اور اب وہ دوبارہ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ منصور خان فعال سماجی کارکن و خادم ہیں۔ محترمہ سلمی بانونے بہوجن موؤمنٹ میں بہت کام کیا ہوا ہے۔ جیوتی میڈم ایک ٹیچر بھی ہیں اور سماجی کارکن بھی ہیں۔ میسور شہر کے جانے مانے چاروں سماجی کارکنان کو میں پارٹی میں استقبال کرتا ہوں۔ ان تمام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں ایس ڈی پی آئی کو میسور ضلع کے کونے کونے تک پہنچانے اور مضبوط کرنے میں پارٹی کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبداللطیف، میسور ضلعی صدر رفعت اللہ خان، ضلعی کمیٹی رکن امجد خان، ضلعی نائب صدر ایس سوامی اور دیگر عہدیداران موجودر ہے۔