مہوش کنول خان ٹیلنٹ سرچ امتحان کی بنی ٹاپر

50

مہوش کنول خان ٹیلنٹ سرچ امتحان کی بنی ٹاپر

سنت کبیر نگر۔نامہ نگار
ترقیاتی بلاک سمر یا واں کے موضع تنہری معافی کے رہائش پذیر ڈاکٹر نسیم احمد کی صاحبزادی مہوش کنول خان نے ٹیلنٹ سرچ مقابلہ 2021 میں ضلع بستی کی ٹاپر بن کر ضلع سنت کبیر نگر کے سمر یا واں بلاک و تپہ اجیار علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔
ترقیاتی بلاک سمر یا واں کے تنہری معافی کی مہوش خان اپنے والدین کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے بستی شہر میں رہائش پزیر ہیں۔ یہ سینٹ بیسل اسکول کی طالبہ اپنے والد ڈاکٹر نسیم احمد سمر یا واں میں پریکٹس کرتے ہیں۔ مہوش کی والدہ
بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر ہائی اسکول کی ٹیچر ہے۔
مہوش خان کی اس کامیابی پر ڈاکٹر نسیم کی صاحبزادی ، کو علاقہ کے سر کردہ شخصیات تعلیمی اداروں کے زمہ دار افراد انعام اللہ پرنسپل ، محمد یحی پرنسپل ، شمشیر احمد منیجر ، منیر عالم پرنسپل ، محمد احمد ، محمود چودھری ، زبیر احمد منیجر ، شعیب احمد ندوی ،افضل حسین پردھان سینہو ڈا، فیضان احمد ، ظفیر علی کرخی ، فضیل احمد ندوی ، مسرور خان ، عبد السلام صدیقی ، عبد العظیم ، قاری نصیر الدین، ، ​​مبارک حسین ، عبد الرحیم ، جلال الدین انصاری،محمد عدنان وغیرہ نے اس کامیابی پر مہوش خان و انکے والدین کو مبارک باد پیش کر نیک تمنّا کا اظہار کیا۔