مہوا میونسپل کونسل ایریا کے اجمیری نگر پہاڑ ٹولہ وارڈ نمبر 11 میں بارش کا آبی جماؤ ہونے کی وجہ سے صورتحال کافی خوفناک

63

مہوا۔ 19/ ستمبر (نمائندہ)
مہوا میونسپل کونسل ایریا کے اجمیری نگر پہاڑ ٹولہ وارڈ نمبر 11 میں بارش کا آبی جماؤ ہونے کی وجہ سے صورتحال کافی خوفناک ہے۔ لوگ خوف کے سائے میں دن رات گزار رہے ہیں۔ جبکہ بہت سے لوگ گاؤں میں ہجرت کر چکے ہیں۔ ہجرت کرنے والے لوگوں نے اس نمائندہ کو بتایا ہے کہ ہر سال اس علاقے میں پانی بھر جاتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی لوگ بانس اور چچری کا پل بنا کر اپنے گھروں سے بازار آتے جاتے ہیں۔

IMG 20210819 WA0087

راستے میں زہریلے سانپ ، بچھو اور کیڑے مکوڑے ملتے رہتے ہیں۔ اگر لوگ احتیاط اور چوکسی کے ساتھ نہ چلیں تو اس علاقے سے ہر روز ایک لاش کے نکلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مہوا میونسپل کونسل کا یہ علاقہ نچلی سطح پر آباد ہے۔ اور پورا چور کا علاقہ ہے۔ لیکن اس وقت یہ نیا گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔ اس علاقے میں ہر قسم کے لوگ رہتے ہیں۔ اس کے باوجود مہوا میونسپل کونسل انتظامیہ اس پر ذرہ برابر بھی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ جبکہ پچھلے سال بھی اس علاقے کی حالت زار کو دور کرنے کے لیے کچھ لوگوں نے دھرنا مظاہرہ کیا تھا اور نیشنل ہائی وے سڑک کو مکمل طریقے سے جام کر دیا تھا ۔جبکہ کچھ دانشوروں کی طرف سے مہوا میونسپل کونسل انتظامیہ کو حالت زار کو دور کرنے کے لیے تحریری شکایت کی گئی تھی۔ جواب میں مسئلہ جلد ہی حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ مگر افسوس کہ آج تک اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ اب اس سلسلے میں ویشالی ضلع کے مشہور و معروف دانشور اور سیاسی و سماجی خدمت گزار ابوبکر صدیقی نے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو سیلاب متاثرہ علاقے کے معائنہ کے دوران مہوا میونسپل کونسل کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ اور لوگوں کو اس سے جلد ہی نجات دلانے کے لئے درخواست کیا ہے۔ نہیں تو پانی کے سر جانے پر بے تحاشہ بیماری کے بڑھنے کا اندیشہ ہے۔