جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ لوگوں کو جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مدد

مہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ لوگوں کو جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مدد

مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی معیت میں سہ رکنی وفد کا کوکن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،ساڑھے چھ لاکھ کی رقم تقسیم

مہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ لوگوں کو جمعیۃ علماء شہر کانپور کی مدد

کوکن۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم مولانا مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع تھانے کی رہبری اورجمعیۃ علماء شہر کانپور کے جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی معیت میں کانپور کے سہ رکنی وفد نے آج بروز منگل کو کن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شہر چپلون میں انجمن دردمندانِ تعلیم وترقی اور جمعیۃ علماء ضلع رتنا گیری و چپلون کے ذمہ داران کے ساتھ نقصانات کا جائزہ لیا، جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذریعہ کئے جارہے ریلیف کے کاموں کی ستائش کی اور جمعیۃ علماء کانپور کی جانب سے ساڑھے چھ لاکھ کی نقد رقم متاثرین میں تقسیم کی۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع رائے گڑھ ریلیف کمیٹی کے دفتر فجندار ہائی اسکول وہور مہاڈمیں مقامی جمعیۃ کے کارکنان و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ اس قیامت خیزسیلاب نے جونقصان کیا وہ تو دنیا نے دیکھا،لیکن ایسی خطرناک صورتحال میں جس طرح جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت اورجنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی وجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی کی سرپرستی و نگرانی میں آپ حضرات نے جس جذبے کے ساتھ میدان میں اتر کر کام کیا اور بلا تفریق مذہب ومسلک عوام و خواص کی خدمت کی اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے اپنے والد گرامی جمعیۃ علماء یوپی کے سابق صدر حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی ؒ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولاناؒ کے زمانے میں بھی ملک بھر میں کہیں بھی کوئی مصیبت یا قدرتی آفت کے موقع پر حضرتؒ بے چین ہو جایا کرتے تھے اور اہل خیر حضرات کو ترغیب دینے اور متوجہ کرنے کے ساتھ شہر کانپور سے امدادی سامان اور نقدی وغیرہ بھجوایا کرتے تھے۔ مولانا نے امداد میں حصہ لینے والے شہر کانپور کے اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ بتلایا کہ جمعیۃ علماء کی جانب سے جاری باز آبادکاری کے کاموں میں ہم سب کے توجہ اور تعاون کی سخت ضرورت ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہل کانپور اس طرف خصوصی توجہ فرماتے ہوئے مزید تعاون سے نوازیں گے۔
وفد کی رہبری فرما رہے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی نے مقامی جمعیۃ کے ذمہ داران سے وفدکا تعارف کراتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر حضرت مولانا ندیم صدیقی صاحب کی رات و دن کی انتھک کوششوں اور محنتوں کے حوالے سے کہا کہ 22جولائی کے سیلاب سے لے کر آج تک ہمارے صدر محترم مولانا ندیم صدیقی صاحب مسلسل سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے، مصیبت زدہ لوگوں کے ہر ممکن تعاون اور ان کی باز آبادکاری کیلئے مسلسل کوشاں اور فکرمند ہیں۔ اسی بھاگ دوڑ میں آپ کی طبیعت کی ناسازگی کی وجہ سے آپ کئی دنوں سے اورنگ آباد میں زیر علاج رہتے ہوئے ہم لوگوں سے مسلسل رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے توسط سے کئے جانے والے ریلیف اور باز آبادکاری کے کاموں، لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کے سلسلے میں اب تک جو رقمیں سیلاب زدہ علاقوں میں خرچ ہوئی ہیں وہ 3کروڑ سے متجاوز ہیں جبکہ امدادی اور ریلیف کے کاموں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے جس پر مزید کئی کروڑ خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ان خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے عوام الناس سے مزید تعاون کی درخواست کی ہے۔

اس دو روزہ دورے میں مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کے ساتھ جمعیۃ علماء یوپی کے سکریٹری قاری عبد المعید چودھری اور جمعیۃ علماء کانپور کے رکن منتظمہ محمد سعد حاتم شریک رہے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع رتناگری کے جنرل سکریٹری مفتی توفیق مظاہری، جمعیۃ علماء چپلون کے صدر مولانا ہارون پارکر، نائب صدرمولانا عبد الملک قاضی، جنرل سکریٹری مولانا گوٹھے، جمعیۃ علماء رائے گڑھ کے صدر مولانا قاضی حسین فلاحی، فجندار ہائی اسکول کے پرنسپل راحیل فجندار،چیئرمین عبد الرؤف فجندار، انتظامیہ باڈی کے منتظم ندیم فجندار، جمعیۃ علماء رائے گڑھ کے نائب صدر مولانا عرفان گولنداس و دیگر علماء و ائمہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے