مولانا یوسف قراجہ ندویؒ کا انتقالِ پرملال پر ایصال ثواب کی مخلصانہ اپیل

62

حدث العصر خطیب دوراں حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی دامت برکاتہم العالیہ سے بہت ہی گہرا ومحبانہ تعلق رکھنے والے عالم دین ، ندوہ کے عظیم سپوت ومخلص ، دیار ترک میں فکر ابو الحسن کے پاسبان وترجمان جناب مولانا یوسف قراجہ ندویؒ صاحب کا آج وقت سحر چار بجے انتقال ہوگیا ہے ۔

مرحوم ایک جہاندیدہ عالم دین تھے ، یوسف قراجہ صاحب ندویؒ نے حضرت مولاناعلی ندویؒ کی بہت سی کتابوں کا ترکی زبان میں ترجمہ کیا ،حضرت مفکر اسلامؒ ، اورندوہ کی فکرکی اشاعت میں انہوں نے غیر معمولی کردار ادا کیا ۔

اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام مرحمت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

احباب سے ایصالِ ثواب و دعاء مغفرت کی درخواست ہے.