جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتمولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری؛انتہائی شرمناک

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری؛انتہائی شرمناک

محمد اطہر حبیب ارریاوی

متعلم دارالعلوم وقف دیوبند

مولانا کلیم صدیقی صاحب کی یو پی اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتاری کی خبر ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہیں فوری رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیاجائے۔
معروف عالم دین کلیم صدیقی کو تبدیلی مذہب کے الزام میں میرٹھ سے گرفتار کیا ہے۔ یوپی کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ اے ڈی جی کے مطابق مظفر نگر کے فلت گاؤں سے تعلق رکھنے والے مولانا کلیم صدیقی کے مبینہ طور پر عمر گوتم سے روابط تھے۔
مولانا کلیم صدیقی مختلف مذاہب کے لوگوں کی طرف سے دوستانہ بین مذہبی مکالمے کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے قابل احترام ہیں۔ اس نے اپنی زندگی مختلف قوموں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا کو دور کرنے اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے وقف کردی ہے۔
یہ جوتمام الزام مولانا پر لگایا گیا ہے اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ اس نے زبردستی یا کسی خاص مقصد کے لیے لوگوں کو تبدیل کیا۔ یو پی اے ٹی ایس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر مکمل طور پر جعلی ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ مولانا صدیقی کو یو پی حکومت انتخابی فوائد کے لئےان کو پریشان کر رہی ہے ۔
افسوس کی بات یہ ہے ہماری سستی اور کاہلی کی وجہ سے حضرت مولانا کو دس دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے تمام تنظیم تمام ملی جماعتوں تمام دانشور لوگوں سے گزارش ہے کہ حضرت کے حق میں آواز اٹھائیں اور ایسے گرفتاریوں کا پر زور مذمت کریں اگر ہم ایسا نہیں کریں گے اور متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر نہیں آئیں گے توکل ہو کر یہ دست بازو ہمارے گربان تک بھی پہنچے گا اور تمام لوگ تماشائی بن کر آپ کو دیکھتے رہیں گے جس طرح آج ہم لوگوں کی کاہلی اور سستی کی وجہ سے یو پی اے ٹی ایس کو اتنی ہمت اور جرت ہماری وجہ سے ملی کہ ہمارے رہنماؤں کو ایک ایک کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے عمر گوتم اور ذاکر نائیک جیسے اسلامی اسکالر کے ساتھ سنگین الزام لگا ہم لوگ خاموش تھے جس کا نتیجہ ان تمام حضرات کے سامنے آج موجود ہے اس لیے ہم ایسی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اور حکومت ہند سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ معصوم مسلمانوں پر مسلسل ظلم و ستم قابل مذمت ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ اس طرح کی حرکتیں صرف بدامنی کی فضا پیدا کریں گی اور ملک کے سماجی اتحاد کو نقصان پہنچائے گی
الله تعالی حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کی مدد فرمائے، ہر مصیبت سے حفاظت فرمائے ، اور اپنی غیبی نصرت سے نوازے آمین

🖊️ محمد اطہر حبیبارریاوی

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے