ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمولانا علی حسن مظاہری ریاستی جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب کے صدر ,...

مولانا علی حسن مظاہری ریاستی جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب کے صدر , جنرل سیکرٹری مولانا محمد یحیی کریمی صاحب منتخب۔

دینی استحکام کے بغیر سماجی برائیاں ختم نہیں ہوسکتیں:مولانا مفتی سید محمد عفان منصور پوری

۱۱؍ستمبر (رپورٹر)گڑھی یمنا نگر ہریانہ کے دارالعلوم امدادیہ میں مولانا علی حسن مظاہری کی زیرصدارت ہریانہ پنجاب ہماچل اور چنڈی گڑھ کی مشترکہ جمعیۃ علماء کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا ،آبزرور اور مشاہد کی حیثیت سے دینی تعلیمی بورڈ اتر پردیش کے صدر مولانا مفتی سید محمد عفان منصور پوری شریک ہوئے ،اس اجلاس میں تینوں صوبوں کے ارکان منتظمہ نے شرکت کی ،اجلاس کی کارروائی ریاستی جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل کے آفس سکریٹری مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے چلائی اور سکریٹری رپورٹ پیش کی ۔
تلاوت قرآن اور نعت کے بعدسابق صدر جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ مولانا محمد یحییٰ کریمی نے نئے صدر کے طور پر مولانا علی حسن مظاہری کا نام پیش کیا تمام ارکان منتظمہ کے اتفاق سے ٹرم 22-2020کے لئے مولانا علی مظاہری کو صدر منتخب کیا گیااور مولانا محمد اکرام ندوی پپلی مزرعہ،مولانا شیر محمد امینی میوات،قاری محمد انس مالیر کوٹلہ ،حافظ علی احمد میواتی کو نائبین صدور جبکہ میوات کے حافظ محمد ہاشم کو خازن اور صدر جمعیۃ علماء ضلع انبالہ حافظ مطلوب حسن کو نائب خازن بنایا گیا۔مولانا محمد اکرام ندوی ،مفتی مرغوب الرحمن مالیر کوٹلہ پنجاب،مفتی عبدالملک سنگرور پنجاب ،قاری محمد اسلم بڈیڈوی میوات،مولانا محمد ساجد مفتاحی لدھیانہ چودھری محمد اکرام پانی پت،مولانا ظہیر احمد ہماچل اور حافظ مطلوب حسن انبالہ ،مولانا مظہر عالم صدر جمعیۃ علماء ضلع جالندھرنے (بذریعہ وائس ایپ) اِس انتخاب کی تائید کی ۔ مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی کو نائب سکریٹری بنایا گیا۔
اس موقع سے جامعہ بیت العلوم پپلی مزرعہ یمنا نگر کے استاذ مولانا شریف احمد قاسمی نے بھی جمعیۃ علماء کی تاریخ اور خدمات پر روشنی ڈالی ،
مہمان خصوصی مولانا عفان منصور پوری نے اِس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ نا مساعد حالات میں علماء و اکابر جمعیۃ نے ہر دور میں کام کیا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ،مفتی منصورپوری نے سماج اور معاشرہ کی برائیوں کے سد باب کے لئے دینی تعلیم اور مکتب کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا ،موجودہ دور میں غیر مسلموں کے ساتھ شادی کی وباء پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا منصور پوری نے کہا کہ اس وقت غیر مسلموں سے شادی کو لے کر ارتداد کی جو فضا بن چکی ہے پچھلی ایک صدی سے زائد عرصہ میں بھی اس کی مثال نہیں ملتی ،اس وقت جمعیۃ علماء ہند سے متعلق تمام لوگوں کی شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی روک تھام کے لئے شعور اور بصیرت کے ساتھ میدانِ عمل میں آئیں ،مولانا منصور پوری نے اس نئے ریاستی انتخاب کو دستور اور ضابطہ کے مطابق بتایا اور نو منتخب صدر محترم اور ان کے نائبین کو مبارکباد دی ۔
نو منتخب صدر محترم مولانا علی حسن مظاہری نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند سے وابستگی کو ملک و ملت کی تعمیر کے لئے ضروری قراردیا جمعیۃ کے کام اور مشن کو ہر ممکن طریقہ سے پورا کرنے کی یقین دہانی کی اور تمام ارکان منتظمہ سے اپیل کی کہ وہ اکابر حضرات علماء اور دانشوران جمعیۃ سے خود کو مربوط رکھیں ۔
مہمان محترم کی رقت آمیز دعا پر اس اجلاس کا اختتام ہوا،ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ میوات سے سیکڑوں کی تعداد میں ارکان منتظمہ نے اِس اجلاس میں شرکت کی ۔
دارالعلوم امدادیہ گڑھی کے معاون ناظم حافظ محمد احمد رشیدی اور ناظم تعمیر وترقی حافظ محمد تعریف ،حافظ محمد یامین ،مولانا عبدالمالک مظاہری ،قاری فرید الدین ،حافظ محمد فاضل ،حافظ توفیق احمد اور مدرسہ دیگر کے خدام اور طلباء نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا ۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے