مولانا عبدالقيوم شاکر الاسعدی کے سانحہ وفات پر جمعیۃ علماء سنت کبیر نگر اور دیگر دانشوران ملت کا اظہار تعزیت

53

سمریاواں، سنت کبیر نگر محمد رضوان ندوی،

اس وقت ملت اسلامیہ نازک اور ناقابل اظہار حالات سے دو چار ھے، ان حالات میں اکابرین امت کا وجود بلاشبہ ملت اسلامیہ کے لئے ڈھارس و تسلی کا سامان ہے ،یہی وہ درد مند اور فکر مند ہستیاں ہیں جو ہر موقع اور موڑ پر ملت اسلامیہ کو سہارا دیتی ہیں اور اسے حالات کے سامنے کمر بستہ ہونا اور مقابلہ کرنا سکھاتی ہیں، ایسے وقت میں بزرگوں کی رحلت انتھائی غم اور افسوس کی بات ھے،

مولانا عبدالقیوم مظاہر ی رحمۃ اللہ علیہ (خلیفہ ومجاز حضرت مولانا اسعد اللہ صاحب رامپوری رح سابق ناظم مظاہر علوم سھارنپور) ناظم اعلیٰ مدرسہ عربیہ اصلاح المسلمین جمداشاہی ضلع بستی بلاشبہ اس وقت ملت کیلیے بہت بڑی ڈھال اور ڈھارس تھے۔ اپ علوم ظاہری کیساتھ علوم باطنی میں بھی اپنے دور کے بزرگوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، علماء کے بڑے قدر دان تھے، ان کی ضیافت اور حوصلہ افزائی میں بچھ جاتے تھے، چھوٹوں کو بنانے سنوارنے اور نکھارنے کے لئے ہر تکلیف برداشت کرنے کے لئے تیار رہتے تھے، وہ مدارس کی اہمیت سمجھتے تھے اور ان کی دلی چاہت تھی مدارس عوام سے جڑ کر اصلاح بین الناس، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیں تاکہ انسانیت ہمیشہ راہ راست اور راہ اعتدال پر گامزن رہے، اپنے اسلاف کے طرز پر دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور آبیاری میں پوری زندگی صرف کردی، وہ واقعی صرف تعلیم و تہذیب کے لئے وقف رہتے تھے، مدرسہ اور تعلیم ہی ان کا اوڑھنا بچھونا تھا، انھوں نے علاقے میں علم و معرفت کی شمع روشن رکھنے کے لئے بھرپور جدوجہد کی، آج پورا علاقہ ان کی وفات پر غم زدہ اور ماتم کناں ہے، اللہ تعالیٰ ملت کو ان کا بدل عطا فرمائے اور مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے.

تعزیت پیش کرنے والوں میں مولانا محمد عمر قاسمی، مولانا معشوق مظاہر ی، حافظ ریاض احمد حمیدی، مجیب بستوی، وقار اثر ی، مولانا ابرار احمد قاسمی مولانا افضل صاحب مظاہر ی، مولانا سراج حمیدی، دارالعلوم اسلامیہ سے مولانا محمد اسعد قاسمی، مولانا ظہیر انوار قاسمی، مفتی محمد احمد قاسمی، مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا منیر احمد ندوی، محمد رضوان ندوی، مولانا محمود احمد قاسمی ندوی، مولانا غفران احمد ندوی، ظفیر علی کرخی، مولانا انظر حسین قاسمی، مولانا حبیب الرحمن قاسمی، مدرسہ مصباح العلوم چھتہی سے مولانا حسان ندوی، ایم این پبلک اسکول کے منیجر مولانا شعیب احمد ندوی نے، مولانا شمس الضحی قاسمی، مولانا ریاض الحق مظاہری وغیرہ کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں، اس کے علاوہ مدرسہ جمدا شاہی کے جملہ اساتذہ و کارکنان نے بھی دلی رنج و غم کا اظھار کرتے ہوئے اھلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کیا ھے اور اھلِ مدارس ومکاتب سے ایصال ثواب کی اپیل کی ھے.