مولانا سید صھیب حسینی ندوی کی مہولی میں آمد ۴ مارچ کو

41

مولانا سید صھیب حسینی ندوی کی مہولی میں آمد ۴ مارچ کو
مہولی سنت کبیر نگر ۳مارچ
محمد حسان ندوی
تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ مصباح العلوم جامع مسجد مہولی میں دینی واصلاحی پروگرام آئندہ ۴مارچ بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگا اور نماز عشاء تک چلے گا،پروگرام کی صدارت مولانا کفیل احمد ندوی استاذ حدیث و ناظر شعبہ مدارس ملحقہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ،و سرپرستی مولانا مقبول احمد جونپوری ،اور نظامت مولانا حسان احمد قاسمی اور مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری کریں گے،پروگرام میں بطور مہمان خصوصی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے شیخ التفسیر مولانا سید صھیب حسینی ندوی شریک ہورہے ہیں،ابتدائی اور تعارفی کلمات مولانا ومفتی محبوب احمد قاسمی چھتہی،پیش کریں گے،نعت ومنقبت کا نذرانہ اسد مہتاب اور قاری لئیق احمد قاسمی پیش کریں گے،
کنوینر اجلاس مولانا محمد حسان ندوی نے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے ،