بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمولانا رفیق مظاہری جمعیۃ علماء گجرات کے صدر منتخب

مولانا رفیق مظاہری جمعیۃ علماء گجرات کے صدر منتخب

جمعیہ چلڈرن ولیج انجار قومی اتحاد کی علامت ہے: مولانا حکیم الدین قاسمی

نئی دہلی 12/ستمبر
مجلس منتظمہ جمعیۃ علماء گجرات کی انتخابی نشست،مولانا رفیق مظاہری کے زیر صدارت،جمعیۃ چلڈرن ولیج انجار میں منعقد ہوئی جس میں بطورمشاہد مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ہندشریک ہوئے،سب سے پہلے ریاست کے ناظم اعلی پروفیسر نثار احمد انصاری نے سکریٹری رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے مولانا رفیق مظاہری کو صدر منتخب کیا، جب کہ مولانا عبدالقدوس پالن پوری، مفتی احمد دیولہ،مولانا نور محمد غازی، شفیع بھائی گجراتی آنند نائبین صدر اور مولانا ارشد میر سورت خازن منتخب ہو ئے۔
انتخاب کے بعد ناظم عمومی مولانا حکیم الدین نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ صوبائی اور ضلعی یونٹیں ہر ماہ مجلسِ عاملہ اور مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد کریں اور اپنی یونٹوں کی کارگزاری رپورٹ بالادست یونٹوں کو پابندی سے بھیجیں۔انھو ں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے اور اس نے اپنا ایک دس نکاتی پروگرام بھی پیش کیا ہے، جمعیۃ کے احباب کو اسے اپنے علاقوں میں قابل عمل بنانا چاہیے۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب فرماتے ہیں کہ اگر کوئی یونٹ دو پروگراموں پر بھی عمل کرتی ہے تو اسے گریڈ اے کی یونٹ کہی جاسکتی ہے۔لیکن اگر کوئی ایک پروگرام کو بھی لے کر چلے تو بھی غنیمت ہے۔
مولانا حکیم الدین قاسمی نے اس موقع پر جمعیۃ چلڈرن ولیج کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ یہ وہی چلڈرن ولیج ہے جس کی بنیاد مرد خدا فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سابق صدر جمعیۃ علماء ہند نے رکھی اور جس کی زمین یہاں کے ایک غیر مسلم بزرگ شری کملیش بھائی بھاٹیہ نے جمعیۃ علماء کو ہبہ کیا، آج بیس سالوں سے یہ ولیج مولانا محمو د اسعد مدنی کی سرپرستی میں یتیم بچوں اور بچیوں کا مسکن ہے، جہاں اسے تعلیم و تربیت،سایہ عاطفت اور پدرانہ شفقت عطا کی جاتی ہے۔یہ ولیج نہ صرف زلزلہ متاثرین کے بچوں کا مسکن رہا ہے بلکہ پورے ملک میں قومی اتحاد کی علامت ہے۔اس موقع پر جمعیت یوتھ کلب اورجمعیت اوپن اسکول کی تفصیلات سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔تمام شرکا ء نے عزم ظاہر کیا کہ جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے ان شاء اللہ کام کو وسعت دی جائے گی۔ اخیر میں مولانا رفیق مظاہری صدرِجمعیۃ علماء گجرات کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے