جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اور مولانا سالم حیاتی کے انتقال پر جمعیۃ...

مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اور مولانا سالم حیاتی کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار رنج و غم

نئی دہلی ۹/ستمبر ۲۰۲۱
جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مجلس احرار اسلام ہند کے صدر حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور قلق کا اظہار کیا ہے۔مجلس احرارِ اسلام ہند ایک تاریخی و انقلابی حماعت ہے جس کی بنیاد۱۹۲۹ء میں رکھی گئی۔ اس جماعت کی خصوصیت یہ ہے کہ جب سابق صدر جمعیۃ علماء ہند شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی ؒ نے مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہند کی مخالفت کی تو تائید کرنے والوں میں سب سے پہلے یہ جماعت تھی۔حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی صاحب(ثانی) ۱۹۸۹ء سے بھارت میں قائم اسی جماعت کے صدر تھے۔ مولانا مرحوم نے تحریک تحفظ ختم نبوت، پنجاب میں مساجد کی آبادکاری اور دینی تعلیم کے فروغ میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی وفات سے خطہ پنجاب میں ملی سطح پر بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمیع اہل خانہ خاص طور سے فرزند محترم اور مجلس احرار اسلام ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمدعثمان لدھیانوی صاحب کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش ہے اور دعاء ہے کہ اللہ تعالی مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرمائے۔جمعیۃ علماء ہند کے احباب و متوسلین سے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کے اہتمام کی اپیل کی جاتی ہے۔مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء نینی تال کے صدر مولانا سالم صاحب حیاتی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ کی ہے۔
دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے مولانا محمد عثمان لدھیانوی سے فون پر بات کرکے تعزیت پیش کی اورمولانا مرحوم کے وصال پر گہرے قلق و اضطراب کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے