بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمولاناوقاری محمد حنیف عالم قاسمی،مدنی جمعیة علماء نیپال کے جنرل سکریٹری منتخب،علماء...

مولاناوقاری محمد حنیف عالم قاسمی،مدنی جمعیة علماء نیپال کے جنرل سکریٹری منتخب،علماء نیپال کی طرف سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

انوار الحق قاسمی
جمعیة علماء ہند کی سرپرستی میں چلنے والی اور اسی نہج واسلوب پر کام کرنے والی ملک نیپال کے مسلمانوں کی ملکی تنظیم "جمعیة علماء نیپال”کا ایک انتخابی اجلاس تو 11/ستمبر بروز سنیچر چندر نگاہ پور کی” جامع مسجد” میں بعد نماز عشاء منعقد ہوا،جس میں باتفاق آرا مفتی محمد خالد صدیقی صاحب صدر اعلی منتخب کئے گئے۔
پھر کسی عذر کی بنا فقط صدر ہی کے انتخاب پر انتخابی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
اور دوسرا دوروزہ انتخابی اجلاس 26/27/ستمبر کو”جمعة علماء نیپال "کے دفتر میں چند نشستوں میں منعقد ہوا۔
جس میں باتفاق آرا،یعنی 100/فی صد ووٹوں کے ذریعہ حضرت مولانا قاری محمد حنیف عالم صاحب قاسمی،مدنی جمعیة علماء نیپال کے جنرل سکریٹری منتخب کئے گئے ۔
اس حسن انتخاب پر ملک کے کونے کونے سے محبین جمعیة حضرت مدنی صاحب کو بہت بہت مبارکبادیاں پیش کررہےہیں۔ نیپال اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا انوار الحق قاسمی نے بھی حضرت مدنی صاحب کو جمعیة علماء نیپال کے جنرل سکریٹری منتخب کئے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے پرخلوص ڈھیر ساری مبارکبادیاں پیش کی اور مولانا نے کہا: کہ میں دعاگو ہوں کہ باری تعالیٰ حضرت مدنی صاحب کے ذریعہ "جمعية علماء نیپال” کو خوب سے خوب ترقیات سے نوازے آمین۔
مولانا نے اس موقع سے مزید کہا :کہ ہمیں مدنی صاحب پر مکمل اعتماد ہے کہ مدنی صاحب ہرممکن کوشش کرکے اول وہلہ میں کاٹھمانڈو میں "جمعیة علماء نیپال” کے لیے زمین خرید یں گے اور پھرجمعیۃ کے لیے ایک بہترین "دفتر”بنائیں گے ،نیز ضلعی جمعیة کو بھی مضبوط و مستحکم بنائیں گے اور رفتہ رفتہ ہر ضلع میں جمعیة کا دفتر بنائیں گے۔
جمعية علماء نیپال دوحہ قطر کے جنرل سکریٹری مولانا عبد الخالق صاحب قاسمی نے بھی مدنی صاحب کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا :کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حضرت مدنی صاحب اپنے خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بحسن وخوبی نبھائیں گے ، صدر محترم حضرت مولانا مفتی خالد صاحب صدیقی کی قیادت میں سماجی و ملی خدمات انجام دیں گے، ملک کی موجودہ سلگتے مسائل اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے اجتماعی قوت کے ساتھ تمام تر کامیابیوں کو حاصل کریں گے اور جمعیت مزید ترقی کرےگی۔
مفتی محمدشمیم اختر صاحب قاسمی مکی نے بھی مدنی صاحب کے جنرل سکریٹری منتخب کیےجانے پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کی اور مفتی صاحب نے کہا :کہ ہم دعاکرتےہیں کہ کہ اللہ تعالیٰ "جمعیت علمائے نیپال”کو حضرت مولانا خالد صدیقی صاحب کی قیادت میں ھمیشہ ترقی دے۔ اور تمام اراکین جمعیت کو اللہ تعالی مخلص بنائے۔
مدرسہ امدادالغربا بلوا کے موقر استاذ مولانا محمد اسلم جمالی قاسمی نے کہا:کہ ہم بھی مدنی صاحب کو” جمعیت علماء نیپال” کے جنرل سکریٹری منتخب کیے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعاء گو ہیں کہ اللّٰہ آپ کی نظامت میں جمعیت علمائے نیپال کو خوب ترقیات سے نوازے۔
اور بھی دیگر علماء کرام مثلاً مولانا اسرار الحق قاسمی، مفتی محمد کلیم اخترقاسمی مکی ،مفتی ابوبکر صدیق قاسمی،مولانا عزیز الرحمان قاسمی،مولانا نوشاد ندوی، مفتی اسعد اللہ قاسمی مظاہری ،مولانایونس قاسمی،مولانا صابر باندوی،قاری ضمیر،قاری مسیح اللہ پرواز،مولانا راشد احمد قاسمی،قاری منہاج نے حضرت مدنی صاحب جنرل سکریٹری منتخب کیے جانے پر مبارکبادیاں پیش کیں اور خیر کی توقع بھی ۔
دورزہ انتخابی اجلاس میں شرکت کرنے والے چند معزز علماء کرام کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں:
مفتی محمد خالد صدیقی،مولانا قاری محمد حنیف عالم قاسمی،مدنی،مولانا علی اصغر مدنی،مولانا ہارون خان مظہری،مولانا عزرائیل مظاہری،مولانا ثناء اللہ ندوی، مولانا امام حیدر ،مولانا شفیق الرحمن قاسمی،مفتی ظہور،مولانا اسعد اللہ مظاہری،مولانا درخشید انور،انجینئر عبدالجبار،مولانا معین الدین قاسمی،مکھیاسلیم اللہ،مولانا مشتاق ،مولانا ارشاد،مولانا امیر حمزہ،مولانا اکرم قاسمی،مولانا کلام وغیرہم۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے