بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمولانامحمدحارث مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی قیادت میں سرکاری گائڈ لائن...

مولانامحمدحارث مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی قیادت میں سرکاری گائڈ لائن کے مطابق جشن یوم جمہوریہ منایاگیا

جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں یومِ جمہوریہ کے موقع پرپرچم کشائی
26 جنوری،2022پریس ریلیز
دیگرسالوں کی طرح امسال بھی عظیم آباد پٹنہ کا مشہورو معروف ادارہ؛جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں یومِ جمہوریہ کے موقع پرپرچم کشائی کی گئی،ساڑھے دس بجے جناب مولانامحمدحارث بن مولانا محمدقاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی، کروناوائرس کی مہاماری کی وجہ سے،سرکاری گائڈ لائن کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح بڑی تقریب کاانعقادعمل میں نہیں آیا،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانا محمد حارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ،معاون مہتمم مولانامرغوب الرحمن قاسمی، مفتی عبدالاحد،مفتی خالدانورپورنوی،مولانامنہاج الدین،مولانا عبدالغنی،مولانانورالزماں دریاپوری،مولاناسہیل اختر مظفرپوری،مولاناامیرالہدی،قاری محمدصالح،مولاناعمرفاروق شریک ہوئے،تنظیم عالم کٹیہاری،اورمعراج عالم چمپارنی نے قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا”بہت ہی خوبصورت انداز میں طلبہ نے گایا،قمرالزماں نے بھارت کی محبت میں کئی اشعار پیش کیا،جبکہ سلمان،اہل اللہ،ابوبکرصدیق رومی المدنی نے یومِ جمہوریہ کے عنوان پر تقریر بھی پیش کیا،جس میں بہت اچھے اندازمیں مجاہدینِ آزادی کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے بتایا:کہ اس ملک کیلئے مسلمانوں، بالخصوص علماء کرام نے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں- اس موقع پر جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے مختصر خطاب بھی کیا،انہوں نے کہا:آج ہم جویوم جمہوریہ منارہے ہیں دراصل ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمرہ ہے، انہی کی کوششوں سے یہ ملک آزادہوا،اوراس ملک کو جمہوری قراردیا گیا، ہماری ذمہ داری ہے کہ آج کے دن ہم اپنے ملک اور قوم کے ہیرو، ان مجاہدین کرام، بالخصوص شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ، حضرت مولانا ابوالکلام آزاد، موہن داس کرم چند مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس ، جھانسی کی رانی، ڈاکٹر امبیڈکر اور دوسرے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کریں اور ان کی تاریخ اور کارناموں سے واقفیت حاصل کریں اوران کے نقوش زندگی کو اپنے لئے مشعلِ راہ بنائیں۔مولانامرغوب الرحمن صاحب نے آج کے دن جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے بانی حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ کو بھی اپنی تقریرمیں یادکیا،ملک کے امن وسلامتی کے لئے آپ نے ہی رقت آمیز دعاء فرمائی۔

گزشتہ مضمونیوم جمہوریہ مبارک ھو
اگلا مضمون
روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے