بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتموسم سرد میں آپ سے خصوصی اپیل

موسم سرد میں آپ سے خصوصی اپیل

#موسم سردمیں

آپ سے خصوصی اپیل!

✍خالدانورپورنوی

ٹھنڈک شباب پہ ہے،اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کیجئے،اگر اللہ نے مال ودولت سے نوازاہے،تو اپنے قرب و جوار کے بچوں،بوڑھے بزرگوں، کمزورں اور بے سہارالوگوں کابھی جائزہ لیجئے کہ وہ کس حالت میں ہیں؟اگر آپ نے ان کے لئے گرم کپڑوں،یاکمبل وغیرہ کا انتطام کردیاتو دنیابھی اس کااجر ملے گااور آخرت میں بھی!

بہت سے سفید پوش، اور باغیرت لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ سے اپنی مجبوریاں بیان نہیں کرتے،حالانکہ ان کی صبح وشام آپ کے ہی گرد گھومتی ہے،ایسے میں آپ ان کی مددکرنے میں شرمائیں نہیں،اورنہ بخل سے کام لیں!

یادرکھئے! خدمت خلق؛محبت الہی کاتقاضا،ایمان کی روح،اور دنیاوآخرت کی کامیابی کاذریعہ ہے_اگر آپ نے کسی کی مددکی ہے،تویہ آپ کااحسان نہیں،بلکہ یہ سوچئے کہ اللہ نے آپ سے بڑاکام لے لیا_پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ارشاد فرمایاہے:تم میں سب سے بہتر وہ انسان ہے جو لوگوں کے لئے نفع بخش ہو!

مسجدوں سے اس کام کی شروعات کیجئے،آللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاعمل بھی ہمارے سامنے ہے کہ آپ مسجدنبوی میں صحابہ کرام کے تشریف فرماہیں،ایک عورت آتی ہے،آپ اپنی بات کو روک کر ان کے پاس جاتے ہیں،اور ضرورت کی تکمیل کی یقین دہانی کے بعد وہ عورت رخصت ہوجاتی ہے_

یادرکھئے! اگر آپ نے ایسا کرلیااور بلاتفریق مذاہب اپنے اپنے حلقہ کی ذمہ داری لے کر مساجد سے اس کام کی شروعات کردی،تونہ صرف یہ موسم سرد کی وجہ انسانی صحت کو بچانا آسان ہوجائے گا بلکہ نفرت کے اس ماحول میں محبت کاپیغام جائے گا اور اس کے مفید اثرات بھی سامنے آئیں گے!ان شاءاللہ

 استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ

جنرل سکریٹری

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے