جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہومزبان وادبمناجات بشکل شکایات

مناجات بشکل شکایات

عقیل الرحمن،خیالیؔ،قاسمیؔ سیتامڑھی

الٰہی ماجرا کیاہے ندامت کیوں نہیں ہوتی
گناہوں کا ذخیرہ ہے انابت کیوں نہیں ہوتی

ہزاروں روپ بدلاہے جہاں فانی میں یہ بندہ
تعلق ہے گناہوں سے عداوت کیوں نہیں ہوتی

کرم کی اک نظرکردے الٰہی ا پنی رحمت سے
معاصی دور ہوجائیں اجابت کیوں نہیں ہوتی

تجھے بندوں سے چاہت ہے تعلق ہے محبت ہے
رضاجوئی کاطالب ہوں عنایت کیوں نہیں ہوتی

تری رحمت کی وسعت پرکلام پاک شاہدہے
مرے مولیٰ مرے مولیٰ سخاوت کیوں نہیں ہوتی

ترامملوک ہوں آقاحقیقت ہوں مجازی ہوں
سمجھتا ہوں مگر یارب اطاعت کیوں نہیں ہوتی

یہ ساری مدحتیں ضائع اگر نام ہوجاؤں
نقائص کی معافی ہوں سماعت کیوں نہیں ہوتی

عمرگذری ہے میری نصف حاصل کچھ نہیں اسکا
تفکر ہے تدبر ہے ارادت کیوں نہیں ہوتی

ہراک ذرے تری تعریف میں رطب اللسان یاں ہے
نحوست دورکرمولیٰ عبادت کیوں نہیں ہوتی

مر اایمان کامل ہے نہ میرادین کامل ہے
حلاوت کر عطا مالک حلاوت کیوں نہیں ہوتی

کتابیں دین کی اسلام کی ایمان کی پڑھ کر
اثرکچھ بھی نہیں دل پر ہدایت کیوں نہیں ہوتی

ترے محبوب کی امت کامیں اک فردہوں آقا
انہیں کاواسطہ مولیٰ قرابت کیوں نہیں ہوتی

سکون و چین باقی ہے نہ راحت کی تمنا
شفیع المذنبیں کی اب زیارت کیوں نہیں ہوتی

نہیں کوئی سہارا ہے جہانِ کن فکاں میں رب
تو ہی میرا سہارا ہے اعانت کیوں نہیں ہوتی

دیارمشرق ومغرب سے حج میں لوگ جاتے ہیں
مرے مولیٰ مجھے حاصل سعادت کیوں نہیں ہوتی

گلہ شکوہ نہیں ہے یہ نہ ہرگز وسوسہ اس کا
تری الفت کاخواہاں ہوں زیارت کیوں نہیں ہوتی

ضرورت کل کی کل پوری کیاہے آپ نے میری
رزالت کی جگہ لیکن شرافت کیوں نہیں ہوتی

یہاں نعمت کی بارش ہے مزے سے جی رہے ہیں ہم
نہیں ممکن کروں احصاء حفاظت کیوں نہیں ہوتی

حیات وزیست میں برکت مہیاکرمرے مالک
گنوابیٹھاہوں میں خودکونجابت کیوں نہیں ہوتی

مرے دل کو سکوں ہے چین وراحت کچھ نہیں مولیٰ
قیامت کا تصور ہے شفاعت کیوں نہیں ہوتی

مسلسل فیض جاری ہو توجہ ہو مہربانی
سخن دانی کاجذبہ ہے صداقت کیوں نہیں ہوتی

خیالؔی کی حقیقت کیا وہی ناپاک قطرہ ہے
جسے رب نے بلندی دی فقاہت کیوں نہیں ہوتی

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے