ملعون وسیم رضوی کے خلاف این ایس اے لگا کر جیل میں بند کیا جائے : قاضی زین الراشدین

70

ملعون وسیم رضوی کے خلاف این ایس اے لگا کر جیل میں بند کیا جائے : قاضی زین الراشدین
جمعیۃ علماء میرٹھ شہر کی جانب سے صدر جمہوریہ اور مرکزی سرکارکے نام ڈی ایم میرٹھ کوسونپا گیا میمورنڈم
میرٹھ ۔ 15؍مارچ 2021 (عفیف اللہ قاسمی)
بدنام زمانہ ملعون وسیم رضوی کی جانب سے قرآنی آیات کے خلاف بیہودہ باتیں سامنے آنے کے بعدسے ہی پورے ملک میں مسلمان اورشیعہ مذہب کے تمام علماء نے وسیم رضوی سے اظہاربراء ت کیاہے اوراس پر لعن طعن کاسلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز جمعیۃ علماء میرٹھ شہرکے زیراہتمام نائب شہرقاضی زین الراشدین کی صدارت میں ایک میمورنڈم صدرجمہوریہ اورمرکزی سرکارکے نام ڈی ایم میرٹھ کوایک میمورنڈم سونپاگیاہے جسمیں حکومت اورصدرجمہوریہ کو یہ بتاتے ہوئے کہ قرآن کریم میں نہ کوئی تبدیلی آج تک ہوئی ہے اورنہ کبھی ہوگی ،آیت تودورکی بات ہے قران کریم کا ایک نقطہ اورایک زبرزیربھی بدلانہیں جاسکتاہے، مانگ کی گئی ہے کہ وسیم رضوی کی اس ناقبل معافی حرکت پر ملعون وسیم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اوراس پر این ایس اے لگاکرجیل میں بندکیاجائے کیونکہ یہ شخص ملک میں بدامنی اوربھائی چارہ ختم کرنے کی سازش کررہاہے اورقرآن کریم کے خلاف غلط فہمی پیداکررہاہے ۔میمورنڈم میں کہاکہ ہم ہندومسلم سکھ عیسائی سب قرآن کریم ،گیتا، بائبل گرنتھ وغیرہ مذہبی کتابوں کااحترام کرتے ہیں قرآن کے خلاف اگرکسی نے آواز اٹھائی تواسکوکوئی مسلمان کسی قیمت پر برداشت نہیں کریگا ۔تمام شرکاء نے اس بات کوببانگ دہل کہاہے کہ قرآن کریم کے خلاف کوئی شخص بھی غلط فہمی پھیلانے یاتحریف کرنے کی کوشش کرتاہے تواس کسی قیمت پر برداشت نہیں کیاجائیگااسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔
نائب شہرقاضی زین الراشدین نے کہاکہ قرآن کریم میں ہدایت اورسچائی کی تعلیمات ہیں دنیامیں میں رہنے سہنے کھانے پینے اوردیگرمعاملات کے متعلق تعلیمات ہیں جن کوپڑھ کراورعمل کرکے ایک اچھااورسچاانسان بنتاہے ۔انہوںنے وسیم رضوی کی اس حرکت پر سخت نکیرکرتے ہوئے کہاکہ تمام مسلمان دارالعلوم دیوبنداورپورے ملک کے تمام شیعہ حضرات علماء اوروسیم رضوی کے بھائی بہن ماں وغیرہ نے وسیم رضوی کودائرہ اسلام سے خارج بتایاہے اورکہاہے کہ اس شخص کاشیعہ مسلک سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔
میمورنڈم دینے والوں میں مولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیۃعلماء میرٹھ شہر،مولاناشاہنواز،حاجی عمران صدیقی نائب صدر،مفتی محمدشعیب ،مفتی عفیف اللہ قاسمی نائب صدر،مولانامعین اخترمظاہری ،مفتی وزارت اللہ قاسمی ،مفتی شاہجہاں مظاہری ،حاجی حنیف قریشی ،قاری محمدخالدقاسمی ،حاجی شیرازرحمن خزانچی ،شعیب ملک ،مولاناعلیم الدین ،مفتی محمدجنید ،حاجی محمدطاہرتیاگی ،حافظ عمران ،راشدایڈوکیٹ ،ریاست علی ایڈوکیٹ ،محمدطیب ،قاضی شاداب ،نعیم احمد،شہزادشیخ ،نفیس قریشی ،عتیق قریشی ،بلال مہر،ناصرسیفی ،اوردیگرممبران جمعیۃ علماء میرٹھ شہرموجودتھے ۔