ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزملت کے مسائل کےحل کےلیے تنظیم امارت شرعیہ کے مقامی ذمہ داران...

ملت کے مسائل کےحل کےلیے تنظیم امارت شرعیہ کے مقامی ذمہ داران اپنی قربانیاں پیش کریں: مفتی محمدسہراب ندوی

ملت کے مسائل کےحل کےلیے تنظیم امارت شرعیہ کے مقامی ذمہ داران اپنی قربانیاں پیش کریں: مفتی محمدسہراب ندوی

تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور کی ضلع وبلاک کمیٹیوں کےارکان نے مشاورتی اجلاس میں کی شرکت. ملت کے درپیش مسائل اور مختلف ایجنڈوں پر غوروخوض.

آج پوری ملت اسلامیہ مختلف پریشانیوں اور مشکلات میں گھری ہوئی ہے, مرکزی حکومت اور بعض سماج مخالف عناصرکی جانب سے ایسے حالات پیداکردئے گئے ہیـں کہ لوگ دردسے کراہ رہےہیں, ہر سطح پر آج ضرورت ہے کہ مسلمانوں کی تعلیمی معاشی اورسماجی صورتِ حال کوبہترسے بہتر بنانےکےلئے چوطرفہ کوشش کی جائے, کون سے کام سرکار کے کس محکمہ کے ذریعہ انجام پاتے ہیـں? سرکار کی جانب سے اقلیتوں کو کیاحقوق و مراعات حاصل ہیں? تعلیمی سہولیات کیاکیا ہیں ?وہ کون سے کام ہیں? جن کے لیے سرکار کی اسکیمیں چل رہی ہیں, سرکاری کاغذات ودستاویزات کی درستگی کے متعلقہ دفاتر کہاں ہیں? ان کی معلومات اور اعلیٰ تعلیم ومقابلہ جاتی امتحانات کی جانب رہنمائی کرنے جیسے کاموں کے لیے عام مسلمان پریشان رہتےہیں.
بےشمار سماجی مسائل ومشکلات ایسےہیں کہ تھوڑی رہنمائی اور کاؤنسلنگ کے ذریعہ لوگوں کوبہ آسانی آرام وراحت پہنچایاجاسکتاہے, ان سے دعائیں لی جاسکتی ہیں, ان کےگھٹن کودور کیاجاسکتاہےان کوہر قسم کی ذہنی پرہشانیوں سے نجات دی جاسکتی ہے. مگر اس کےلئے قوم وملت کے درد مند افراد کو آگےآناہوگااور اپنی ضروریات ومصروفیات سے تھوڑاوقت فارغ کرناہوگا یقینًا ایسے کام آنےوالےلوگ ہی قوم وملت کی ترقی وسربلندی کاکام کرسکتےہیں .
معاشرہ کےایسےہی پریشان حال افراد کےدردکےدرماں کاسامان کرنےاور ان کی آنکھوں کےآنسوپوچھنے کے لئے اللہ رب العزت نے آپ حضرات کو تنظیم امارت شرعیہ کے ضلع وبلاک کمیٹی کا ذمہ دار منتخب کیاہے مذکورہ باتیں امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم جناب مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نے حضرت امیرشریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کاپیغام سناتےہوئےکہیں انہوں نے ضلع اوربلاک کمیٹیوں کو موجودہ حالات میں پوری قوت وعمل کےساتھ منظم ہونے کی ترغیب دی اور کہا کہ اگر ہم ایسے نازک دور میں بھی ملت کے مسائل کےحل کےلیے پور مستعدی کےساتھ کھڑےنہیں ہوئے تو یہ غفلت کاعمل نتیجہ کے طورپرہمارے لئے خود کشی کہلائےگی.
دوسری جانب مشاورتی اجلاس مظفرپور کی نظامت کرتےہوئے امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے اس مشاورتی اجلاس کے اغراض ومقاصد کےاہم پہلؤوں پرتفصیل سےروشنی ڈالتےہوئےکہاکہ امارت شرعیہ کے تنظیمی ڈھانچےکو وسیع اور مستحکم کرنے کے تعلق سے حضرت امیرشریعت بے حد فکرمند ہیں, ان کی منشاء یہ ہےکہ ریاست بہار ,اڈیشہ وجھارکھنڈ کی تمام مسلم آبادیوں میں تنظیم کو اس طرح منظم اور مضبوط کردیاجائے کہ مسلمانوں کےساتھ عام انسانوں کی مدد اور ہرقسم کی رہنمائی کو گاؤں ,پنچایت بلاک اور ضلع کی سطح پر یقینی بنایا جاسکے.انہوں نےکہا کہ یہ بات یادرکھیں آج ہماری حریف قوموں نے بڑی خاموشی کےساتھ اپنی قوتوں کو تنظیم کی شکل میں اکٹھا کرلیاہےاور تعجب ہے کہ جس کادل نورایمان سے محروم ہے آج ان کی یہاں اجتماعیت واتحاد کی طاقت بھرپور نظر آرہی ہے اور ہم اہل ایمان اور صاحب قرآن ہوکر بھی تنظیم سے الگ بےشعوری کی زندگی گزاررہےہیں جہاں ہرقدم پر ہمیں کتاب وسنت میں تنظیم واتحاد کاسبق دیاگیاہے نماز وحج جیسے اسلام کے بنیادی ارکان میں بھی ہمیں اللہ نے اجتماعیت کےبندھن اور امامت و امارت کے اصول و ضابطہ سے الگ نہیں ہونےدیا انہوں نےتنظیم کے طریقۂ کارکومستحکم اور باہمی ربط وتسلسل کومزید بڑھانےپرزوردیتےہوئےکہا کہ
ضلع کمیٹی کی ذمہ داری پورے ضلع کی ہےوہ تمام بلاک کی نگرانی کرتی رہے اور اپنے تمام بلاکوں کےمنتخب علماءوذمہ داران کے تعاون سے ضلع میں دینی وانسانی خدمات اور ملی سرگرمیوں کوانجام دے. اورایجنڈہ میں دئےگئےکاموں کو
زمین پر اتارنےکےلئےضلع کےصدروسکریٹری حضرات وقفےوقفےسےبلاک کے اصلاحی وتنظیمی دورہ کانظام بنائیں اور سفرکریں.
اسی طرح بلاک کمیٹی اپنی تمام پنچایتوں کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنائے اوروہاں کے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر بلاک کی سطح پر رات ودن لگ کر قوم وملت کےکام آنےکامزاج بنائے.

نیز ضلع وبلاک اور پنچایت کمیٹی اپنےکاموں کاجائزہ لینے کے لیے ہردو تین ماہ پر اپنےاپنےارکان کےساتھ میٹنگ کاانعقاد بھی کرتی رہے.
تمام موجود ذمہ داران حضرات کو ان کی تنظیمی ذمہ داری بتاتے ہوئےانہیں امارت شرعیہ کی جانب سے مطبوعہ گائڈ لائن اور مکمل ضابطۂ عمل بھی کیلنڈر کی شکل میں دیاگیا جس میں ان کے کرنے کے ملی وسماجی فلاحی وتعلیمی کام لکھے ہوئے ہیں .
اس میٹنگ کے ایجنڈوں میں اہم نکات اس طرح تھے: مکاتب دینیہ کاقیام واستحکام ,پنچایت سطح پر کمیٹی کی تشکیل ,تنظیم مظفر پورکےضلع دفتر میں کمپیوٹرو پرنٹر کی فراہمی اوردیگرضروریات کی تکمیل کےذریعہ دفترکو فعال بنانے پرزور.
کمیٹیوں میں خالی عہدوں کےلئے مجوزہ ناموں کی فراہمی ,
بلاک وپنچایت میں نئی نسل اور مسلم بچیوں کی دینی تعلیم وتربیت پرغور,
مسلم آبادیوں میں ہفتہ وار خواتین کا دینی اجتماع,
اوقاف اورمدارس ومساجد کےتحفظ کےلئےاہم کاغذات کی تیاری اوررجسٹریشن پرغور وخوض اور دوروزہ فکری وعملی تربیت کی تاریخ انعقاد پر غور جیسے اہم امور آج کے ایجنڈہ میں شامل تھے جن میں سے ہرایک پر شرکاء سے ترتیب وار رائے بھی لی گئی جسے بطور تجاویز کے قلم بند کرلیاگیا.
اس موقع پر مرون بلاک مظفرپور کے محترم صدر جناب حسیب صاحب نے تنظیم امارت شرعیہ ضلع مظفرپور کےدفترکو ایک کمپیوٹر اور پرنٹر بھی دیاہے ؛ ضلع وبلاک کمیٹیوں کےساتھ عام مسلمانوں کو سرکاری معلومات فراہم کرنے کےلئے باتفاق رائےایک کمپیوٹر آپریٹر کو یکم اکتوبر سے بحال کرنا قرارپایے جو ضلع کمیٹی کی نگرانی میں کام انجام دیں گے .
پروگرام کا آغاز مولانا بلال رحمانی صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا مشاوتی اجلاس کی صدارت امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نے فرمائی اور انہوں نےہی ایجنڈوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جب کہ نظامت کےفرائض مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ نےانجام دئے پروگرام کے اہم شرکاء میں جناب شعیب صاحب صدر تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور ,اور سکریٹری جناب شاہد اقبال, رکن شوریٰ امارت شرعیہ جناب فرید رحمانی صاحب, جناب حافظ صبغت اللہ رحمانی صاحب جوائنٹ سکریٹری تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور, نائب صدر تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور جناب جاوید صاحب و ومولانا شاہ عالم صاحب کڑھنی بلاک ,جناب مولانا باذل اشرف صاحب بینی آباد وغیرہ کےنام شامل ہیں۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا بلال رحمانی صاحب اورائی رکن ضلع کمیٹی مظفرپور اورجناب شعیب صاحب صدر تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور نے اہم کرداراداکیا.اخیر میں صدر مجلس کی دعاء پر میٹنگ کااختتام ہوا.

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے