ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتملت کو مولانا توقیر رضاصاحب جیسے قائد کی ضرورت ہے

ملت کو مولانا توقیر رضاصاحب جیسے قائد کی ضرورت ہے

حضرت مولانا توقیر رضا صاحب ایک بڑے عالم ہیں ،دھرم سنسد کے مقابل میں انہوں نے مسلم دھرم سنسد کا اعلان کیا ،اور جو انہوں نے اعلان کیا ،اس کو کر دیکھایا ،کل جمعہ کی نماز کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ھوئے ، اور سادھو ،سنتوں نے جو زہریلے اعلانات کئے تھے ،اس کا جواب دیا اور وہ اس میں کامیاب ھوئے ، وہ قابل ستائش و مبارکباد ہیں ،میں ان کو بہت بہت مبارکباد دیتا ھوں ،ان سے ملت کو بڑی امیدیں وابستہ ھو گئی ہیں ،قیادت کے سلسلہ میں ان کے نقش قدم بول رھے ہیں ،اور وہ ایک بڑے طبقہ کی پہلے سے مذھبی قیادت کر رھے ہیں ،اب سیاسی قیادت میں بھی جم کر حصہ لیا ھے ،یہ اچھی بات ھے ،ملت کو ایسے قائد کی ضرورت ھے ،البتہ اس سلسلہ میں کچھ باتیں تحریر ہیں

(1) مسلم دھرم سنسد میں مسلم لفظ کے بجائے کوئی دوسرا مناسب لفظ استعمال کیا جائے،تو بہتر ھوگا

(2) دھرم سنسد کے بارے میں یہ بات آرہی ھے کہ یہ ہر ہفتہ جمعہ کی نماز کے بعد منعقد کیا جائے گا ،جبکہ یہ مسلم دھرم سنسد علامتی تھا ،جو ایک مرتبہ کرنے

 سے مقصد پورا ھوگیا ، میرے خیال سے ہر جمعہ کو منعقد کرنا مصلحت کے خلاف ھے

(3) بڑے جلوس اور مظاہرے میں غلط قسم کے لوگ بھی گھس جاتے ہیں ،جس کی وجہ سے مظاہرہ دوسرے رنگ میں بدل جاتا ھے ،اس پر توجہ ضروری ھے ، اور ہر بڑے مظاہرہ کے وقت اس پر توجہ کی ضرورت ھے ،اللہ کا فضل رہا کہ یہ ہر شر اور فتنہ سے محفوظ رہا ،

(4) ہر موقع پر بالخصوص بڑے مظاہرے کے موقع پر لوگوں کو تاکید کی جائے کہ وہ مشتعل نہ ھوں ،جذباتی باتوں سے دور رہیں

(5) ملک میں آئین کو بالادستی حاصل ھے ،ائین کی حفاظت ضروری ھے ،ظلم کے خلاف آواز اٹھانا آئینی حق ھے ،ملک کے قانون اور دستور کو سامنے رکھنے کی ضرورت ھے

(6) یہ ملی تنظیموں کے لئے مشعل راہ ھے ،جو ملی اتحاد کا نعرہ بلند کرتے ہیں ،مگر ان کے بیانات صرف کاغد اور اخبار میں ھوتے ہیں ، عملی اقدام میں وھن ان پر غالب رھتا ھے ،جبکہ کہا گیا ھے ،،ولا تہنوا "

(7) مولانا توقیر رضا صاحب اب وفد کے ساتھ وزیر اعظم اور ملک کے بڑے لیڈروں سے ملاقات کریں اور وزیر اعظم محترم کو اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کریں

(8) میری خیال سے ملی اتحاد کی تنظیموں کو اس میں حصہ لینا چاہئے ،اور وزیر اعظم اور ملک کے بڑے لیڈروں سے بات چیت کرنی چاہئے ،اس طرح ایک آواز اٹھی ھے تو اس کو تقویت پہنچانے کی ضرورت ھے ،

اللہ تعالی سے دعاء کی ملک کو امن و سکون کا مرکز بنائے ،اور ہر قسم کے شر و فتنہ سے حفاظت فرمائے

ابوالکلام قاسمی شمسی

گزشتہ مضمون
اگلا مضمون
روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے