مفتی محمد رضوان عالم قاسمی VIP پارٹی کے چیف جناب مکیش سہنی سے اپنے رفقاء کے ساتھ سوپول میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر مبارکباد دی

81

مرکزی جمیعت علماء سیمانچل کے صدر جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول بیرول دربھنگہ نے آج مدرسہ رحمانیہ کے پڑوسی اور نئی سرکار میں مویسی و ماہی پروری کے کابینہ وزیر ، VIP پارٹی کے چیف جناب مکیش سہنی سے اپنے رفقاء کے ساتھ سوپول میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر مبارکباد دی اور ان سے کہا کہ آپ ہمارے پڑوسی ہیں مختصر عمر میں یہ تیز رفتار سیاسی ترقی آپ کیلئے خدائی نعمت ( God Gift) ہے اس کی قدر دانی یہ ہے کہ آپ سب کے ساتھ بھلائی کریں اور سماج کے سب لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں اس موقع پر وزیر مکیش سہنی نے جید عالم دین مفتی محمد رضوان قاسمی کا والہانہ استقبال کیا باتوں کو دھیان سے سنا دعائیں لی اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا