ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ذاکر حسین کے بقول ’’شخصیت کائنات کی سب سے گراں بہا متاع ہے ۔ اس پر فرشتے رشک کرتے ہیں‘‘۔ زندہ قومیں تعمیر سیرت اور کردارسازی پر بہت توجہ دیتی ہیں ، یہ کام بے حد اہم اور احساس ذمہ داری سے کرنے کا ہے۔تعلیم کے ذریعے سیرت کی تعمیر کی جاتی ہے ، اس سے انسان کی ایک مثالی شخصیت بنتی ہے ۔ سچائی ، سنجیدگی ، سادگی، صبر و استقلال ، عاجزی و انکساری ، فرض شناسی ، خدمت خلق ، ایثار و قربانی ، اعلی ظرفی اور بلند خیالی شخصیت کا لازمی حصہ ہوتا ہے ۔ ان اوصاف حمیدہ سے شخصیت میں کمال پیدا ہوتا ہے ۔ معیاری تعلیم کے ساتھ تعمیر سیرت اور کردار سازی پر زور دینا ، پوری توجہ رکھنا ، گارجین ، اساتذہ اور سماج کے لئے ضروری ہے ۔ فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ سماج بنانے کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار کے اوصاف کا حامل انسان بنانا بھی بے حد ضروری ہے تاکہ معاشرے اور سماج میں خوشگوار ماحول بن سکے ۔ انسانیت اور شرافت سماج میں دیکھنے کو ملے۔
معیاری تعلیم کے ساتھ تعمیر سیرت اور کردار سازی ضروری : پروفیسر شکیل قاسمی
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!