ہومبریکنگ نیوزمعروف صحافی اشرف استھانوی کا انتقال ادبی دنیا کا بڑا خسارہ ۔۔...

معروف صحافی اشرف استھانوی کا انتقال ادبی دنیا کا بڑا خسارہ ۔۔ سیف الاسلام مدنی! 

کانپور (شکیب الاسلام) نوائے ملت
بہار کے مشہور صحافی دانشور اور قوم وملت کی ترقی کے لئے جہد مسلسل رکھنے والےجناب اشرف استھانوی صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، اس خبر کے عام ہوتے ہی ادبی حلقے کی فضاء سوگوار ہوگئی انکے انتقال کی خبر نے اہل دل حضرات کواحباب و متعلقین اعزہ و اقرباء کو غمگین کردیا، ان خیالات کااظہار
معروف صحافی اور مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رکن سیف الاسلام مدنی نے کیا انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اشرف استھانوی صاحب نے صحافت کے میدان سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں انکی زندگی جہد مسلسل کے ساتھ گزری ہے انہوں نے اپنی خدمات کے ذریعہ پورے بہار کے اندر اپنی پہچان بنائی بلکہ پورے ملک میں وقار کی نگاہ سے دیکھے اور سنے گئے موصوف نے اردو زبان میں مختلف کتابیں لکھ کر اردو زبان کو بھی استحام بخشا انکو اس زاویہ سے بھی ایک عرصے تک یاد رکھا جائےگا، موصوف بے انتہاء خوش اخلاق اور ملنسار تھے چھوٹوں پر شفقت کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا انکا خواص امتیاز تھا، بندہ کی بھی ان سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے بے پناہ محبتوں سے نوازا تھا اور اپنی تصنیف کردہ متعدد کتابیں بھی ہدیہ میں تھی حلقہ ادب میں انکی یادیں لمبے زمانے تک زندہ رہیں گی اور موصوف اپنے خدمات اور نیک نامی کے ذریعہ مدتوں یاد کئے جائیں گے ۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے