ہومبریکنگ نیوزمعاشرہ میں تیزی سے پھیلتی برائیوں کے خلاف بیداری کیلئے ”اصلاح معاشرہ...

معاشرہ میں تیزی سے پھیلتی برائیوں کے خلاف بیداری کیلئے ”اصلاح معاشرہ و اجتماع خواتین“ 13/ نومبر کو! 

جہیز کی لعنت،ازدواجی جھگڑے، بے راہ وروی ہمارے لئے زہر قاتل: حافظ وقاری عبدالقدوس ہادی
معاشرہ میں تیزی سے پھیلتی برائیوں کے خلاف بیداری کیلئے ”اصلاح معاشرہ و اجتماع خواتین“ 13/ نومبر کو!
 کانپور (شکیب الاسلام) قاضی شہر حافظ وقاری عبدالقدوس ہادی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام ہمیشہ اصلاح معاشرہ کی تحریک چلائی جاتی ہے اس تحریک کے تحت مساجد و دیگر مقامات پر اصلاح معاشرہ کے پرو گرام منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مقامی علماء کرام و مفتیان کر خطاب فرماتے ہیں،ان پروگراموں سے کثیر تعداد میں لوگوں کی اصلاح ہورہی ہے اوران پروگراموں میں بڑی تعداد میں عوام کی دلچسپی،پروگراموں کی کامیابی اور مقبولیت کے مد نظر مختلف موقعوں پر اب ”اصلاح معاشرہ و اجتماع خواتین“ کے عنوان بڑے پروگرام بھی منعقد ہو رہے ہیں جن میں ملک کے نامور و معروف علمائے کرام و خطیب شرکت فرما رہے ہیں،اصلاح معاشرہ کی اسی تحریک ایک کڑی کے طور پر شہری جمعیۃ علماء کانپورکے زیر اہتمام 13/ نومبر۲۲۰۲ بروز اتوار صبح ایک بجے دن قریش ہال قلی بازار کانپور میں جلسہ”اصلاح معاشرہ و اجتماع خواتین“ منعقد ہوگا۔ قاضی شہر حافظ وقاری عبدالقدوس ہادی نے بتایا کہ ان پروگراموں کی ضرورت اس لئے محسوس کی گئی کہ آج ہمارے معاشرے میں شدید اخلاقی بگاڑ پایا جارہا ہے۔  معاشرے میں گھریلو جھگڑے، حق تلفی،اور سب سے زیادہ ازدواجی تنازعات ہمارے سامنے آرہے ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق تک کی نوبت آجاتی ہے،جہیز کی لعنت ہمارے معاشرہ میں گھر کر گئی ہے اور جہیز کی نمائش کو کو ہم اپنی شان سمجھ بیٹھے ہیں،لوگ جوق در جوق بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔لوگوں نے نیکی اور بدی، حلال اور حرام کی سمجھ ر کھنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ آخر اس بگاڑ کی وجہ کیا ہے؟کیا ہم بحیثیت مسلمان اپنا فرض اچھے طریقے سے ادا کررہے ہیں؟کیا ہم سیدھے راستے پر ہیں؟ کیا ہم اپنے ماتحت اور اہل و عیال کی اصلاح کا ذریعہ بن رہے ہیں؟ ہمارا پیارا مذہب اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے،اس میں زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق ہدایات موجود ہیں ہمارا کوئی شعبہ ایسا نہیں کہ جس کے بارے میں اسلام نے کو ئی رہنمائی نہ کی ہو۔اسلامی تعلیمات نے انسان پر صرف اپنی اصلاح کی ذمہ داری عائد نہیں کی، بلکہ اپنے گھروالوں کی اصلاح کی ذمہ داری بھی ڈالی ہے،اپنی اولاد،عزیز واقارب اور اپنے خاندان کو راہ راست پرلانے کا فریضہ بھی گھر کے سربراہ پر عائد کیا ہے،قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”اے ایمان والو! بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو جہنم کی آگ سے“۔اس آیت میں گھر کے سربراہ کو حکم دیا جا رہا ہے کہ خود بھی دوزخ کے عذاب سے بچے اور جو لوگ اس کی تربیت و کفالت اور ماتحتی میں رہتے ہیں ان کو بھی عذاب سے بچائے۔ خدا کے لئے اپنی اولاد کو ضروری تعلیم دلوائیے،اس کے ذہن کی شروع ہی سے ایسی تربیت کیجئے کہ اس میں نیکیوں کا شوق اور گناہوں سے نفرت پیدا ہو،اپنے گھروں کو تلاوت قرآن اور اسلاف امت کے تذکروں سے آباد کیجئے،اصلاح معاشرہ کے اسی جذبہ اور اپنے دینی فریضہ کو ادا کرنے کی کوشش کے تحت شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام13 / نومبر ۲۲۰۲ بروز اتوار ایک بجے دن قریش ہال قلی بازار کانپور میں جلسہ”اصلاح معاشرہ و اجتماع خواتین“کا انعقاد کیا جارہا ہے،، اس پروگرام ”اصلاح معاشرہ و اجتماع خواتین“میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔پروگرام میں مستورات کے لئے قریش ہال میں پردے کے ساتھ بیٹھنے کاخصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے