مشفق ومربی شاعر میوات حکیم مولانا الیاس رح لاڈلاکا چل بسے

78

نوائے ملت نیوز میوات مبارک میواتی آلی میو
مولانا الیاس صاحب رَحْمَةُ اَللهِ علیہ کے انتقال پُر ملال پر پوری امّتِ مسلمہ خاص طور پر قومِ میو بہت سوگوار ہے آخر یہ حزن و ملال ہو بھی کیوں نا؟ جبکہ ہم نے اپنا ایک ایسا قیمتی اثاثہ کھویا ہے جسکی بھر پائی بہت مشکل ہے آج میوات کے بڑے بڑے علماء کرام حکیم مولانا الیاس صاحب کی وفات پر رنجیدہ ہیں جمعیت علماء میوات، میوات لیٹیسٹ گروپ، میواتی تہذیب و ثقافت گروپ کے سبھی ممبران نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کو تعلیمی و تدریسی میدان میں دیکھا گیا تو آپ ایک مشفق مربّی شاندار استاد نظر آئے شعر و شاعری کی دنیا میں جب حضرت کی حیثیت دیکھی گئی تو آپ اردو فارسی کے اسلامیات و حالاتِ حاضرہ کے انوکھے اور جذبات کو جھنجھوڑنے والے با اثر شاعر دکھائی دیتے ہیں صلاح و تقوٰی میں جہاں تک ہم نے پرکھا ہے حضرت کا ایک معیاری مقام ہے اخلاقیات میں فیّاضی اور مہمان نوازی میں جناب نرالی شان رکھتے تھے جو بھی ان سے ملتا تھا وہ ہی حضرت کے حسنِ اخلاق کا قاٸل نظر آتا تھا حکمت و نبض شناسی میں حضرت مہارتِ تامّہ اور کامل تجربہ رکھتے تھے علمِ قیافہ اور فنِّ تعبیر پر بھی بڑی دسترس حاصل تھی غرضیکہ حضرت مرحوم بیشمار خوبیوں اور صلاحیتوں کے مالک تھے جو آج ہم کو داغِ مفارقت دے گیے ہیں حضرت مولانا الیاس صاحب رَحْمَةُ اَللهِ علیہ کے انتقالِ پُر ملال پر پوری امّتِ مسلمہ خاص طور پر قومِ میو بہت سوگوار ہےوہیں جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر حضرت مولانا یحی کریمی، مدرسہ سعادت القرآن بڈیڈ کے مہتمم قاری محمد راشد بڈیڈ، مدرسہ عین العلوم نوح کے مہتمم مفتی محمد تعریف سلیم ندوی میواتی ،جمعیت علماء میوات کے صدر قاری محمد اسلم بڈیڈوی، جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے سرگرم ممبر مولانا توفیق پھونسیتہ، مدرسہ افضل العلوم مہوں کے مہتمم ماسٹر قاسم، جمعیت علماء گروگرام کے صدر مفتی محمد سلیم قاسمی بنارسی،جمعیت علماء حلقہ ساکرس کے سابق ناظم اعلی مولانا صابر مظاہری ساکرس،سماجی کارکن مولانا رحمت اللہ ڈھینکلی مقیم حال آلی میو، مولانا اسلم معینی ناظم تعلیمات مکتب دار ارقم آلی میو، مولانا سلمان مفتاحی آلی میو،مولانا مبارکین محمدی آلی میو، سمیت سینکڑوں علماء کرام نے تعزیت پیش کی ہے سبھی نے حضرت والا مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا فرمائی اور انکے گھر والوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی فرمائی