ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتمسکان خواتین کے لئے آئیڈیل ، اس کی جرأت کو سلام :...

مسکان خواتین کے لئے آئیڈیل ، اس کی جرأت کو سلام : پروفیسر شکیل قاسمی

بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی ملک کی سالمیت کے لئے خطرناک ہوتی جا رہی ہے ۔ شرپسندوں کی طرف سے کہیں جان لیوا حملہ ، کہیں نماز پڑھنے پر پابندی ، کہیں اقلیتی طبقے کو نشانہ بنانے کی مذموم حرکت اور کہیں حجاب پر پابندی کے مطالبے کے ساتھ باحجاب خواتین و طالبات پر حملے کی کوشش ، یہ منظرنامے وطن عزیز کو پوری دنیا میں شرمسار کر رہے ہیں۔ ایک طرف دستور ہند کی خوبیوں کا عالمی سطح پر تذکرہ ہوتا ہے ، دوسری طرف دستور اور قانون کی خلاف ورزی ، اقلیتی طبقوں پر کیے جانے والے مظالم کی بنا پر ہندوستان کی عظمت پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔
پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ، چیرمین فاران فائونڈیشن انڈیا نے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرناٹک میں باحجاب مسکان پر جس طرح بڑی تعداد میں شرپسندوں نے حملے کی کوشش کی ۔ اس طالبہ نے قابل تعریف جرأت سے کام لیتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنا دیا، اس طرح مسکان خواتین کے لیے آئیڈیل بن گئی۔ ملک و بیرون ملک کے امن پسند شہری اس کی جرأت کو سلام کر رہے ہیں ۔ جناب قاسمی نے کہا کہ حجاب شریعت کا حصہ ہے اور دستور ہند نے مذہبی آزادی دے رکھی ہے ۔ کوئی ڈریس کوڈ بنیادی حقوق (Fundamental Right) کو متاثر نہیں کر سکتا ۔پردہ کسی نہ کسی شکل میں ہندوستانی خواتین کے درمیان رائج رہا ہے اور ہر سماج نے پردے کے سماجی فائدے کو محسوس کیا ہے ۔ علماء اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ حجاب اور پردے کی شرعی حیثیت پر زور دینے کے ساتھ اس سے سماج کو ملنے والے فائدے پر بھی روشنی ڈالیں تاکہ پوری سوسائٹی پردہ اور حجاب کے مفید پہلو سے واقف ہوکر فائدہ اٹھا سکے ۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے