ہومبریکنگ نیوزمسلم عوا م اور علمائے کرام کی آزادی ہند میں پیش قربانیوں...

مسلم عوا م اور علمائے کرام کی آزادی ہند میں پیش قربانیوں سے نئی نسل کو روشناش کرائے گی جمعیۃ علماء: قاضی شہر حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی

کانپور (سیف الاسلام) جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار میں شہری جمعیۃ علماء کا نپور کے تحت چلنے والی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی ایک میٹنگ قاضی شہر حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی صدر جمعیۃ علماء کانپور کی سرپرستی و صدارت میں منعقد ہوئی اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں قاضی شہر حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی نے کہا کہ ہمارے ملک کو آزاد ہوئے 75 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے ملک کی جنگ آزادی میں مسلمانوں خصوصاً علماء کرام کی ایک کثیر تعداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں لیکن ہمارے بچے اپنے اسلاف کی قربانیوں سے نابلد ہیں ہم نے اپنے بچوں کو اسلاف کی قربانیوں کے بارے میں نہیں بتایا ہم نے اس ملک کی آزادی میں قربانیاں پیش کیں اور ملک کی تقسیم کی ہم کھل کر مخالفت کی ملک کی آزادی کے بعد ہمارے ملک کو ایک خاص مذہب کا ملک بنانے کی کوشش کی گئی لیکن جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین نے اس کی سخت مخالفت کی جمعیۃ علماء کی کوششوں اور دباؤ سے یہ طے ہوا کہ ملک کا نظام سیکولر ہوگا اور جمعیۃ علماء ہند کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ بھی ہوا قاضی شہر نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے ہمیشہ تقسیمِ ملک کی مخالفت کی تھی ہم نہ پاکستان گئے ہیں اور نہ کبھی جائیں گے اگر جمعیۃ علماء نے تقسیمِ ملک کی مخالفت نہ کی ہوتی تو تصور کرو کہ اس ملک کا کیا حال ہوتا، آج کے حالات کا مقابلہ ہمیں کرنا ہے،آج جو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اس وقت ضرورت ہے کہ ہم پیار اور محبت سے اس ملک کے شہریوں سے رابطہ رکھیں اور ملک کی خدمت کریں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کمیٹی کے سرپرست مولانا منصور احمد جامعی نے کہا کہ اس دور میں جتنے کام کار خیر کے ہو رہے ہیں ماضی میں نہیں ہوئے ہیں لیکن یہ سب بے سود ہیں اس کا کوئی نتیجہ ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی اصلاح کی فکرکو چھوڑ دیا ہے اور دوسروں کی اصلاح میں سرگرداں رہتے ہیں جب کہ ہمیں پیدا ہونے سے مرنے تک اپنی اصلاح کی کی کوشش کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم جو کام کریں ہماری نیت یہ ہو کہ اس کام میں اللہ راضی ہو جائے، اگر ایسی نیت ہوگی تو ہمارا کام اللہ کے سامنے قابل قبول ہوگا ورنہ کپڑے میں لپیٹ کر لوٹا دیا جائے گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمل کا دارومدار نیت پر ہے اس لئے ہمیں اپنے نفس کو سنوارنا چاہیے اپنی اور اپنے اندر کی برائیوں کو نکالنا چاہئے، ہمیں اپنے اندر کی برائیوں کو نکالنا ہوگا اس لئے دوسروں کی اصلاح کی فکر سے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش کریں پھر دوسروں کی اصلاح کریں گے تو ہم خود بہتر ہوں گے اور معاشرہ بھی بہتر ہوگا، میٹنگ میں طے ہواکہ ۶۲/ جنوری یوم جمہوریہ تک عوام تک مسلم عوام اور علماء کرام کی جنگ آزادی میں دی گئی قربانیوں سے متعارف کرایا جائے گا اس سلسلہ میں پندرہ  روزہ  پروگرام قاضی شہر حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی کی سرپرستی اور مولانا ابو بکر ہادی قاسمی کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے۔میٹنگ میں مفتی سلطان قمر قاسمی۔مفتی عاقب شاہد قاسمی مولانا امانت، مولانا  نفیس، مولانا شجاع الدین۔ مولانا حافظ شمیم، مولانا طاہر، مولانا صدیق،  مولانا  مولانا سعد، مولانا عبدالماجد، مولانا انس، حافظ اسامہ، کے علاوہ شہر کے معروف علماء کرام ومفتیان کرام کے ساتھ ساتھ معزز شخصیات موجود رہیں۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے