مسلم سماج کی خواتین کے لئے ناظمین ایک مثالی خاتون

42

 

، مسلم سماج کی خواتین کے لئے ناظمین ایک مثالی خاتون
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
( عقیل احمد خان)
ضلع سنت کبیر نگر کے ناتھنگر بلاک میں تعنیات رہے ایماندار اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر (سہکارتہ) محترم جناب رئیس الزماں کی زوجہ ناظمین ، پبلک سروس کمیشن امتحان میں اپنی پہلی ہی کوشش میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے راجکیہ ڈگری کالج میں معاون ٹیچر پر منتخب ہو گئیں ہیں
اہل خانہ اور دیگر لوگوں نے مبارکباد پیش کیا ہے۔پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی جاری لسٹ میں ناظمین اکیلی خاتو‌ ن رہی ہیں،جنھوں نے کامیابی حاصل کر مسلم خواتین کے لئے ایک مثال قائم کیں
خاص کر ان لوگوں کے لئے جو شادی کو آگے کی تعلیم کے لئے رکاوٹ مانتے ہیں۔
ناظمین نےشادی کے بعد سال 2013میں تاریخ مضمون سے پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کرکے 2014میں نیٹ کا امتحان پاس کیا- ناظمین نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر رئیس الزماں کو دیا ہے۔
انھوں نے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ مذکورہ امتحان کے لئے انکے ذریعہ الگ سے کوئی کوچینگ نہیں کی،خود مطالعہ اور شوہر کی رہبری نے انہیں اس عظیم کامیابی سے ہم کنار کیا،ان کے اس تاریخ ساز کامیابی پر علاقہ کے سرکردہ لوگوں نے مبارکباد پیش کیا ہے ،