ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزمسلسل آتش زدگی سے بےحال لوگوں تک امارت شرعیہ نے کمبل ،گرم...

مسلسل آتش زدگی سے بےحال لوگوں تک امارت شرعیہ نے کمبل ،گرم کپڑے ،ساڑی وغیرہ کے ذریعہ امداد پہنچائی

مسلسل آتش زدگی سے بےحال لوگوں تک امارت شرعیہ نے کمبل ،گرم کپڑے ،ساڑی وغیرہ کے ذریعہ امداد پہنچائی

گذشتہ کل امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی صاحب کے ہمراہ امارت شرعیہ کا ایک وفد موسم سرما کے امدادی سامانوں کے ساتھ ارریہ ضلع کے جھوا گاؤں پہنچا، وفد نے بتایا کہ جھوا سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ گذشتہ دس پندرہ دنوں میں یہاں کئ بار پراسرار طریقے سے خوفناک آتش زدگی ہوچکی ہے, اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ تقریباََ ڈیڑھ سو گھر مع سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں اور یہ تباہ کن سلسلہ تاہنوز جاری ہے, مرد و زن بچے بوڑھے شبنم برساتے کھلے آسمان تلے رات گذارنے کو مجبور ہیں, لوگ خوف سے سہمے ہوئے ہیں کہ بستی میں نہ جانے کب کس وقت کس گھر میں آگ لگ جائے, ایسے وقت میں مفکر ملت امیرشریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کی طرف سے پہلی امداد کے طور پر ضرورت مندوں کے درمیان کمبل, چادر, ساڑی, بچوں کے کپڑے وغیرہ تقسیم کئے گئے اور جلد ہی امداد کی دوسری قسط بھی بشکل رقم دینے کی تیاری جاری ہے.
واضح ہوکہ آتش زدہ جھوا گاؤں میں ایک بار پھر آتش زدگی کا دردناک واقعہ خاص اس وقت بھی پیش آیا جب امارت شرعیہ کا وفد امدادی سامان تقسیم کررہا تھا, واقعہ اس طرح ہے کہ ظہر و عصر کے درمیان سامانوں کی تقسیم شروع ہوئی اور عصر کے بعد جب کہ تقریباََ تمام متاثرین موسم کے حساب سے اپنی ضرورت کے سامان حاصل کرچکے تھے کہ اچانک شور اٹھا اور ساتھ ہی کچھ دور مکانوں سے آگ کی لپٹیں بلند ہوتی نظر آئیں, سبھی باشندگان اور اراکینِ وفد آگ بجھانے کے لئے دوڑ پڑے اور سب کی مستعدی سے تھوڑی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا , جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی پہنچی اور آگ بجھائی گئ. لیکن اس تازہ واقعہ کی وجہ سے بعد مغرب نائب امیر شریعت کے ہمراہ وفد کے تمام ممبران دوبارہ مقام حادثہ پر پہنچے اور متاثرین کی رہنمائی میں نائب امیر شریعت نے تازہ جلے ہوئے مکانات کا جائزہ لیا, لوگوں کو تسلی دی, اللہ سے لو لگانے اور توبہ واستغفار کی تلقین کی, اور رقت آمیز دعاء فرمائی, ساتھ ہی اپنے مجوزہ سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے گاؤں کے لوگوں سے فرمایا کہ وہ آئندہ روز مکمل گاؤں اور خاص طور پر تمام آتش زدہ جگہوں کا معائنہ کریں گے اور مناسب اقدام کریں گے.
امارت شرعیہ کے اس امدادی وفد میں نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی ، دارالقضاء کے قاضی مولانا ومفتی محمد عتیق اللہ رحمانی کے ساتھ نائب قاضی مولانا سرفراز عالم , سماجی کارکن امتیاز انیس عرف لڈو, جامعۃ الفلاح للبنات ارریہ کے ناظم مفتی حسین احمد ہمدم, امارت شرعیہ ارریہ مکتب کے معلم قاری منیب اکرم شامل رہے جبکہ مقامی طور پر ماسٹر جعفر رحمانی ،ماسٹر نصر رحمانی ،مولانا خالد ،قاری ارشاد رحمانی , قاری امیر الحسن, مکھیا شعیب وغیرہ موجود رہے.

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے