مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر علماء کرام کا خصوصی خطاب

121

مسجدیں اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں انکو آباد کرنے والے ہمیشہ آباد رہتے ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار مفتی مسعود مالپوری نے کیا وہ آج ہتھین شہر سے متصل جینتی موڑ کالونی کے پیچھے جنگل میں مسجد کی سنگ کے موقع پر عوام وعلماء کرام کو خطاب کررہے تھے قاری شہادت روپڑاکا کے ذریعہ قائم کردہ مسجد کی بنیاد مفتی مسعود، مولانا انوار مالپوری، مولانا یوسف صاحب، قاری رفیق روپڑاکا ساپنکی، مفتی حسین اندھرولہ، مفتی ضرار مروکھڑا، مولانا اسلم معینی کے ہاتھوں عمل میں آیا
IMG 20200904 WA0002ہے
مہمان خصوصی مولانا محمد یوسف امام جامع مسجد جدہ، نے رقت آمیز دعاء فرمائی مولانا انوار مالپوری نے پانچ سو روپے مسجد کے لئے تعاون کے ساتھ مسجد کے لئے امداد کا سلسلہ شروع کیا قاری شہادت نے سبھی مہمانوں کو دار العلوم عبدیہ ہتھین میں کھانا وغیرہ کھلاکر سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
مفتی محمد مسعود نے کہا جو انسان اللہ کے گھر کی ہر طرح سے فکر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسکی ہر ضرورت کو پوری کرتا ہے اس موقع پر قاری رفیق روپڑاکا امام وخطیب مسجد گاؤں ساپنکی، مفتی حسین اندھرولہ، مفتی ضرار، مولانا اسلم معینی آلی میو، مولانا سلمان مفتاحی،ماسٹر عرفان روپڑاکا، قاری شہادت روپڑاکا، مولانا خلیل کھلوکا، رفیق ایڈووکیٹ روپڑاکا، نظیر سرپنچ روپڑاکا، قاری ہاشم مہتمم دار العلوم عبدیہ ہتھین، وغیرہ سمیت سینکڑوں علماء کرام نے شرکت کی اور قاری شہادت کی محنت کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خوب دعاؤں سے نوازا مولانا یوسف صاحب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا