بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزمستقبل کی تعمیر بچوں کی تعلیم و تربیت پر منحصر: مفتی محمد...

مستقبل کی تعمیر بچوں کی تعلیم و تربیت پر منحصر: مفتی محمد علی نعیم رازی 

لکھنؤ (پریس ریلیز) آزاد ہندوستان کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سے منسوب یوم اطفال کے موقع پر لکھنؤ اسلامک اکیڈمی میں ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اکیڈمی کے طلباء و طالبات نے مختلف النوع کلچرل پروگرام پیش کئے ،
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا مفتی محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ اقوام کا مستقبل بچوں کی تعلیم و تربیت پر منحصر ہوتا ہے ، جو قوم اپنے بچوں کی ذہنی و فکری تربیت بحسن وخوبی کرتی ہے وہی روشن اور تابناک مستقبل کا خواب دیکھ سکتی ہے،
مولانا رازی نے کہا کہ بچے وہ معصوم کلیاں اور کونپلیں ہیں جو کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتی ہیں، سماج کی تعمیر و ترقی کا انحصار انہی پر ہوتا ہے یہی آئیندہ وقت میں مختلف شعبہائے زندگی سے وابستہ ہوکر ملک و قوم کی خدمت اور اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، لہذا ہمیں اپنے نونہالوں کی جانب خاص توجہ کرنی چاہئے
مولانا محمد علی نعیم رازی نے والدین اور سرپرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ سماج اور فرد کے مستقبل پر بچپن میں کی جانےوالی تعلیم و تربیت کا سب سے بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ زندگی کے اس ابتدائی حصے میں والدین اور معاشرے کی طرف سے برتی گئی عدم توجہی سے بچے کی شخصیت سازی کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے جس کے بحیثیت مجموعی پورے معاشرے پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا والدین کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر اپنے بچوں کے تعلق سے سنجیدہ ہو اور انکی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے ممکن عملی اقدامات کریں مستقبل کی تعمیر بچوں کی تعلیم و تربیت پر منحصر: مفتی محمد علی نعیم رازی 
مولانا محمد علی نعیم رازی نے بہتر کارکردگی والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے بہترین مستقبل کے لئے نیک خواہشات دی اور انکے درمیان اشیاء خوردونوش تقسیم کی
مفتی عبدالله انجم مظاہری کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں اکیڈمی کے اساتذہ و معلمات شبینہ ایوب، عاشی خاتون، اقرا مجیب ، حافظ محمد امن، صائمہ  کے علاوہ خاص طور پر ایڈوکیٹ راشد اعظمی، ڈاکٹر نبیل خان ، مولانا عبدالوکیل علیمی، ڈاکٹر زبیر رضا مصباحی، مولانا محمد وامق قاسمی ندوی وغیرہ موجود رہے
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے