جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمرتضی صاحب آپ بہت یاد آئیں گے:سرج انور

مرتضی صاحب آپ بہت یاد آئیں گے:سرج انور

آہ مرتضی صاحب!
مرتضی صاحب اخبار سے جڑے صرف ایک شخص کا نام نہیں تھا۔ان کی اپنی شخصیت تھی ۔چار -پانچ دہائیوں کی سماجی-سیاسی تبدیلی کے گواہ بھی تھے اور اس تبدیلی کے مضبوط کردار۔منیجر تھے مگر اردو صحافت کی باریکیوں کو کسی نباض صحافی سے کم نہیں سمجھتے تھے۔ان کے اندر صحافت کی گہرائی تھی ۔اخبار کا خوب مطالعہ کرتے تھے ۔خبروں پر بحث بھی ۔آج صحافی خود اپنا اخبار نہیں پڑھتا ہے ،نیوز میں بھی کم رہتا ہے ۔صحافت صرف روٹی کمانے کا ذریعہ نہیں ہے ،حالات پر نظر رکھنے اور اسے بدل دینے کا اسلحہ بھی ہے مرتضی صاحب نے غلام سرور صاحب کے ساتھ اس سنگم اخبار میں کام کیا،کہتے ہیں کہ ملت کی ترجمانی کرتا تھا،قاری بلیک میں خرید کر اخبار پڑھنا پسند کرتا تھا۔اردو صحافت کا وہ دور آج نہیں ہے۔آج مفت میں بھی اخبار پڑھنے کو کوئ تیار نہیں ہے ۔کہہ سکتے ہیں کہ سب سے برے دور سے گزر رہا ہے۔جب اخبار یا لیڈر قوم کی ترجمانی کرنا چھوڑ دیتا ہے تو قاری اور قوم بھی اس کو نہیں پوچھتا ہے؟بہر حال یہ بحث لمبی ہے،پھر کبھی۔
سنگم کی طویل خدمت کے بعد مرتضی صاحب فاروقی تنظیم میں آ گئے ۔یہاں بھی انہوں نے لمبا وقت گزارا اور افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ان کی شخصیت کے بارے میں لوگوں کے پاس جانکاری کم ہے۔صرف یہ کہ مرتضی صاحب کا انتقال ہو گیا۔کون مرتضی صاحب ؟وہ شخص جس نے پوری زندگی اردو اخبارات میں وقف کر دی ،اس کے بارے میں ہم جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔در اصل ،ہم صحافی کی قدر نہیں کرتے تو منیجر تو ملازم ہی ہے۔مرتضی صاحب صرف ملازم ہی نہیں تھے ایک زمانے میں سنگم اخبار کے مالک بھی تھے۔ان کی زندگی کا ایک پہلو جو میں نے دیکھا نہایت ایماندار،محنتی ،پابند وقت ،82 سال کی عمر میں کسی کو اتنا چست درست میں نے نہیں دیکھا۔شوقین ،اسمارٹ شخصیت ۔نمازی ۔ڈیجیٹل دور میں آج بھی قلم کو اپنے مرضی سے چلاتے تھے۔موتی جیسی لکھائی۔ایک ایک پائ کا حساب ۔ڈی اے وی پی کے بہترین جانکار ۔کورونا اور لاک ڈاؤن میں بھی دفتر ناغہ نہیں کیا۔پندرہ دنوں سے بیمار چل رہے تھے،پرسوں رات آئ سی یو میں بھرتی ہوئے اور اتنا جلدی چلے گئے۔غلام سرور صاحب سے اردو صحافت اور اردو تحریک جو شروع ہوئی اس کے مظبوط گواہ اور آخری کڑی تھے مرتضی صاحب ۔انہیں ہم نے صرف مرتضی صاحب جانا،کسی نے انہیں قریشی لکھا ہے ۔وہ ذات سے بالا تر ایک انتہائ شریف انسان تھے ،کام کے دھن میں مصروف
اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
الوداع مرتضی صاحب
بہت یاد آئیں گے
۔سراج انور

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے