مدرسۃالإمام ابوحنیفہ کا سنگ بنیاد بیاد علامہ یامین رکھا گیا۔ 

39

(روزنامہ نوائے ملت)

تعلیمی اداروں کا قیام اور مساجد کی تعمیر صالح معاشرہ کا اہم عنصر ہے اور ملت اسلامیہ کی بقاء وتحفظ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، ضرورت کی جگہوں پر تعلیمی خصوصاً دینی تعلیمی اداروں کاقیام اور عبادت کے لئے مساجد کی تعمیر سے کون انکار کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار شہر سہارنپور کے احمدنگر حوض کھیڑی روڑ پر حضرت العلامہ الشیخ محمد یامین المظاہری سہارنپوری کی یادمیں بفیض عارف باللہ حضرت مولانا حافظ بلال احمد صاحب مظاہری رح*مدرسۃ الإمام ابوحنیفہ اور مسجد*کے سنگ بنیاد کے موقعہ پرحضرت مولانا سیدمحمد عاقل صاحب شیخ الحدیث وناظم جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور نے کیا جبکہ دعاء آپ کے صاحبزادۂ محترم، مولانا محمد جعفر صاحب نے کرائی اور سنگ بنیاد رکھنے والوں میں مولانا حکیم عذیرصاحب، مفتی محمد ثانی مظاہری، مفتی بشیر احمد مظاہری، حافظ نصیراحمد اسعدی،حکیم زبیر احمد، صوفی محمد اسلم انصاری،مولانا محمد خالد مظاہری،مفتی محمد ناصر ایوب ندوی خانقاہ بوڑیہ، مولانا قمیر، مولانا احمد علی، بھائی راشد، مولانا فہیم احمد، حافظ عظیم احمد، کے نام قابلِ ذکرہیں۔

ادارہ کے ناظم مولانا محمد عامرمظاہری سمیت مولانا محمد صادق مظاہری، مولانا محمد آصف مظاہری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مولانا جنیداحمد، مولوی محمد اسامہ، مولوی سہیل احمد نے تقریب کے نظم ونسق میں اہم رول ادا کیا۔