مدارس کی خدمات قابل قدر اور لائق تقلید ہیں ، انہوں نے نامساعد حالات میں کار ہائے نمایاں انجام دئے ہیں ، ملک و ملت کی تاریخ میں ان کی خد مات کا باب بے حد روشن ہے ۔ آج ضرورت ہے کہ عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے مدارس کے نظام کو مزید نفع بخش بنایا جائے ۔ اخلاقی و دینی تربیت مدارس کے نظام کا لازمی حصہ رہا ہے ، گرتے ہوئے اخلاقی اقدار (Moral Values) کو مدارس نے ہمیشہ سنبھالا ہے ۔ فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ دارالملت، اورائی ، مظفرپور کے عظیم الشان اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔
مولانا قاسمی نے علاقہ کے مدارس کے علماء اور عوام کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مدارس کے معیار تعلیم کو مزید بلند کیجئے ، پرکشش بنائیے ، عوام کی توقع مدارس سے وابستہ ہے۔ مدرسہ کو علاقائی تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دیجئے ۔ اس میں ایسی وسعت پیدا کیجئے کہ اسکول ، کالج کے طلباء بھی یہاں کی خوبیوں سے فائدہ اٹھا کر تعمیر ملت کے لئے آگے آ سکیں ۔ جناب قاسمی نے مدرسہ کے فعال سکریٹری جناب امتیاز احمد کریمی ، ممبر B.P.S.C. کی معلوماتی اور پرعزم تقریر اور ان کی مدرسہ کے لئے ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زیر تعمیر پر شکوہ عمارت پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔
مدرسہ دارالملت مظفرپور میں پروفیسر شکیل قاسمی کا خطاب
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!