جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزمدرسہ تحفیظ القرآن حضرت گنج پورنیہ میں جلسہ دستار بندی اختتام پذیر

مدرسہ تحفیظ القرآن حضرت گنج پورنیہ میں جلسہ دستار بندی اختتام پذیر

 پورنیہ(نوائے ملت)

جب مسلمان قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتا۔

 ہے تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔

یہ وہ نورانی سعادت ہے جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اُس کا اپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہو جاتا ہے۔ اﷲ عز و جل کی مدد و نصرت حافظ قرآن کے شامل حال کردی جاتی ہے، اﷲ جل شانہ کے جود و کرم، انوار و تجلیات اور ایک خاص روحانی برق کا نزول حافظ قرآن پر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو (اے مخاطب!) تو اسے دیکھتا کہ وہ اللہ کے خوف سے جھک جاتا، پھٹ کر پاش پاش ہو جاتا، اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں۔‘‘ ( الحشر:21)

جلالت قرآن یہ ہے کہ اس کی عظمت وشوکت پہاڑ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ ہم مسلمانوں بالخصوص حفاظ پر یہ لطف تو محض نبی اکرمؐؐ کے صدقے میں ہوا ہے۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ’’حافظ قرآن اسلام کا علم بردار ہے، جس نے اس کی تعظیم کی، اﷲ عز و جل اس کو عزت بخشیں گے۔‘‘

قرآن پاک مسلمانوں کے لیے اﷲ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے نعمت خاص ہے، اس کی جس قدر بھی قدر دانی کی جائے کم ہے۔ حدیث مبارکہ میں مذکور ہے کہ: ’’تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔‘‘ (بخاری)

قرآن پاک کو سیکھنے اور سکھانے والا دو کمالات کا حامل ہوتا ہے۔ ایک تو وہ خود قرآن کریم سے نفع حاصل کرتا ہے پھر دوسروں کو اخلاص کے ساتھ نفع تقسیم کرتا ہے، اسی بناء پر اسے بہتر و اعلیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین جناب حضرت مولانا وحید الزماں صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد خزانچی ہاٹ پورنیہ نے مدرسہ تحفیظ القرآن حضرت گنج پورنیہ کا "جلسہ دستار بندی حفاظ کرام”سے خطاب کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے خوش نصیب طلباء عزیز کو مبارک باد پیش کی اور روشن مستقبل کے لئے دعائیں دی مفتی خالد ندیم امام و خطیب سجادیہ مسجد لائن بازار پورنیہ نے کہا قرآن کی حفاظت سے ہماری حفاظت وابستہ ہے مولانا منظور نعمانی صاحب دارالعلوم خلفائے راشدین پورنیہ نے جلسہ دستار بندی کے انعقاد پر منتظمین مدرسہ کو مبارک باد دی خصوصاً جناب حضرت مولانا مبارک حسین صاحب مفتاحی بانی و مہتمم مدرسہ تحفیظ القرآن پورنیہ دیرینہ تعلقات کا اظہار کیا مدرسہ کے تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں کے اساتذہ کرام بڑے نیک اور مخلص ہیں جلسے کی صدارت جناب قاضی ارشد صاحب دارالقضاء پورنیہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی جاوید صاحب قاسمی نے انجام دی جن خوش نصیبوں کے سر دستار باندھی گئی اُن میں حافظ محمد انس انصاری ابن محمد آفتاب انصاری بیگو سرائے حافظ محمد انس ابن محمد مظہر گلزار پوکھر مونگیر کے نام شامل ہیں مولانا مبارک حسین صاحب مفتاحی کی رقت آمیز دعاء پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے