مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا دربھنگہ میں ١٢/فروری کو دارالقضاء کا قیام

147

مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا دربھنگہ میں ١٢/فروری کو دارالقضاء کا قیام

( علی نگر دربھنگہ ) مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا وایا گھنشیام پور ضلع دربھنگہ شمالی بہار کا 66 سالہ معروف ومشہور قدیم دینی تعلیمی اور تربیتی ادارہ ھے، جہاں درجات پرایمری اور شعبہ حفظ و تجوید کے علاوہ عربی متوسطات تک درس نظامیہ کے مطابق عمدہ اور معیاری تعلیم کا نظم ھے ،عوامی ضرورت کے پیش نظر باقاعدہ دارالافتاء قائم ھے جس سے علاقہ کے مسلمانوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

SAVE 20210203 085245

اس علاقہ کے لوگوں کو ادارہ ہذا اور اس کے ذمہ داران پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ھے ، یہی وجہ ہے لوگ اپنے پیچیدہ اور مختلف فیہ معاملے کے شرعی حل کے لیے، مدرسہ ھذا کے 66 سالہ قدیم ناظم ،سلسلہ تھانویہ کے نہایت بافیض بزرگ ، نمونہ اسلاف ،پیر طریقت ، عارف باللہ حضرت اقدس الحاج ماسٹر محمد قاسم صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور کم وبیش 17 سالوں سے دو میقاتوں میں مدرسہ ھذا کے تعلیمی و تعمیری ترقی میں حضرت ناظم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے دست راست بن کر تعاون کرنے والے ، ادارہ ہذا کے فعال ومتحرک ناءب ناظم،معروف عالم دین، حضرت مولانا مفتی محمد عاصم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کا ھی رخ کرتے ھیں۔

SAVE 20210203 085301

چنانچہ اسی ضرورت کے پیشِ نظر ادارہ ہذا کےناظم حضرت ماسٹر صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے امیر شریعت مفکر اسلام سید شاہ مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر و جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سامنے دارالقضاء کی ضرورت کو رکھا ، جس کو حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم العالیہ نے شرف قبولیت سے نوازا اور اب اس کا افتتاحی اجلاس حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم العالیہ کے زیر صدارت 12 فروری 2021 بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا وقت مناسب منقعد ہونے جارہا ھے، جس میں اکابر علماء کے وعظ ونصیحت کے ساتھ قاضی شریعت کا تقرر بھی ھوگا ان شاءاللہ، اس خبر کے آتے ہی عوام و خواص میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔