ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہومنقطہ نظرمدارس کے سروے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سروے میں تعاون...

مدارس کے سروے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سروے میں تعاون کریں ذمہ داران حضرات ۔ حافظ عبدالقدوس ہادی قاضی شہر کانپور!

مدارس کے سروے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سروے میں تعاون کریں ذمہ داران حضرات ۔  حافظ عبدالقدوس ہادی قاضی شہر کانپور!
کانپور (شکیب الاسلام) آج قاضی شہر کانپور حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اخبارات کے ذریعے یہ معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سطح پر مدارس کا سروے شروع ہو چکا ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اس سے متعلق اگر کسی طرح کی کسی کو کوئی پریشانی درپیش ہو تو وہ ہم سے رابطہ قائم کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے سروے کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہے جس کو لے کر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کسی بھی ادارے کا سروے عام بات ہے، اس لئے مدارس کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ اگر کوئی سروے ٹیم سروے سے متعلق ان سے رابطہ کرتی ہے تو ضابطہ کے مطابق سروے میں تعاون کریں اور ذرائع ابلاغ سے پرہیز کریں قاضی شہر نے مدارس کے قیام اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدارس کے قیام کا مقصد ایک شخص کو دیندار اور تعلیم یافتہ ذمہ دار شہری، محب وطن،ملک کا وفادار محافظ و سپاہی بنانا ہے۔مدارس اسلامیہ اس ملک کی جنگ آزادی میں صف اول میں رہے ہیں اور اس ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں پیش کیں اور ملک کی آزادی کے بعد اس ملک کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور فرقہ وارانہ آہنگی کے لئے بھی ہمیشہ کوشاں رہے، مدارس اس ملک کے ایک بڑے طبقہ کو جو معاشی اعتبار سے کمزور ہے اس کو تعلیم کی شمع سے روشن کر رہا ہے، مدارس میں اس وقت دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی فراہم کی جا رہی ہے، مدارس سے فارغ طلباء آج انجیئر اور ڈاکٹر بھی بن رہے ہیں قاضی شہر نے کہا کہ مدارس کے ذمہ داران مدارس کی تعمیر و ترقی کی فکر کرتے ہوئے، بے خوف و خطر ملک وملت کی خدمت کریں۔
روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے