جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتمدارس کے ذمہ داران مدارس کھولیں،طلباء سے مناسب ماہانہ خوراکی لیں، والدین...

مدارس کے ذمہ داران مدارس کھولیں،طلباء سے مناسب ماہانہ خوراکی لیں، والدین کو اگر ایک وقت بھوک برداشت کرنے کی ضرورت پڑے، تو برداشت کریں؛ مگر اپنےبچوں کو دینی تعلیم ضرور دلائیں؛انوارالحق قاسمی

جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد
(پریس ریلیز)
اس وبائی دور میں سب سے زیادہ نقصان دینی مدارس اور وہاں تعلیم وتعلم سے جڑے ہوئے اساتذہ،اور طلبہ کاہواہے۔عرصہ دراز سے مدارس کے مقفل ہونے کی وجہ سے تخمینا25/فی صد پڑھنے والے بچے اپنے معاشی حالات کے ابتر ہونے کی وجہ سے دائمی طور پر تعلیمی سلسلہ منقطع کر کےکسب معاش میں لگ چکےہیں ۔ حکومت کی طرف سےاسکول اور کالج کے کھولے جانے کی عام اجازت کے بعدبھی مدارس نہ کھولے گئے،تو پھر مسلمانوں کا مستقبل انتہائی تاریک ثابت ہوگا؛اس لیے مسلمانوں کےمستقبل کو تاریکی سے بچانے اور تابناک بنانے کے لیے ذمہ داران مدارس کو مدارس اسلامیہ کھولنے کی طرف شدید پہل کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارجناب مولاناانوارالحق صاحب قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کیا،واضح رہے کہ مدارس دینیہ میں تعلیمی سلسلہ کے آغاز کو لے کر گذشتہ کل حجمنیا روڈ والی مسجد میں "جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال” کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مدرسہ اسلامیہ رفیق العلوم لچھمی پور کے صدر المدرسین مولانا محمد ضیاء اللہ مظاہری نے فرمائی ۔سلف صالحین کی روایات کے مطابق مجلس کا افتتاح سب سے مقدس اور پاکیزہ کتاب قرآن کریم سے کیاگیا۔بعدہ جمعیت کے ذمہ داران اور مدارس اسلامیہ کے ارباب اختیار نے یکے بعد دیگرے مدارس کھولنے کے سلسلے میں اپنی اپنی رائے پیش کی ۔ تمام آراء کا ماحصل یہ ہے کہ مدارس کے ذمہ داران حضرات مدارس کھولنے میں اب تاخیر نہ کریں، کیوں کہ تاخیر کی صورت میں مدارس کے طلباء کا بے تحاشہ نقصان ہوگا،اس لیے مدارس کھولنے کی طرف اقدامات اٹھائیں اور پھر سے تعلیمی سلسلے کا آغاز کریں ۔
گذشتہ ماہ رمضان میں مالی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے مدارس میں کئی طرح کی دشواریاں ہیں،ایسے حالات میں مدارس کے ذمہ داران کو چاہیے کہ مدارس کے نظام کو پھر سے بحال کرنے کےلیےہر طالب علم سے مناسب ماہانہ خوراکی لیں، تاکہ بآسانی تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوسکے۔اور طلباء کے والدین کو چاہئے کہ اپنے لڑکے کو دینی تعلیم دینے کے لیے اگر ایک وقت بھوکا رہنے کی ضرورت پڑے، تو بھوکے رہیں، مگر اپنے لڑکے کو دینی تعلیم سے آراستہ ضرور کریں۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے علماء کرام کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں :
مولانا قاری محمد حنیف عالم مدنی،مولانا عزرائیل مظاہری،مولانا شفیق الرحمان قاسمی،مولانا محمد جواد عالم مظاہری،مولانا اسلم جمالی قاسمی،مولانا درخشید انور،قاری شہاب الدین،مولانا طیب قاسمی،مولانا عزیز الرحمان قاسمی،مولانا اسرارالحق قاسمی ،مولانا مزمل قاسمی،مولانا صابر مظاہری،قاری بشیر الدین،قاری امین،مولانا امجد قاسمی،راقم :انوار الحق قاسمی وغیرہم۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے