مدارس کے اساتذہ کے حقوق کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کریں گے : سنجے دویدی

39

مدارس کے اساتذہ کے حقوق کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کریں گے : سنجے دویدی
رپورٹ عقیل احمد خان رابطہ نمبر

9794379582
مدرسہ اہل سنت رستم پور سنیچرا بازار میں ایک اہم میٹنگ منعقد
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) 22 نومبر اترپردیش اساتذہ یونین کے منڈل سکریٹری سنجے دویدی نے کہا کہ آل انڈیا ٹیچر ایسوسیشن مدارس عربیہ کے قومی سکریٹری وحید اللہ خان سعیدی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اترپردیش شکسک سنگھ کے امیدوار نریندر سنگھ کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے،منڈل سکریٹری سنجے دویدی نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ کے مسائل کو حل کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،مدارس میں خدمات انجام دینے والے اکثر اساتذہ کی تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں،جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،انہوں نے بتایا کہ سنیچر کو مدرسہ اہل سنت رستم پور سنیچرا بازار و دار العلوم اہلسنت برکات نظمی چھپیا ہینسر بازار کے اساتذہ نے نریندر سنگھ کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم دساواں،مدرسہ اہلسنت بسڈیلہ،مدرسہ اگیا چھاتا،كسان انٹر کالج پچپوکھری میں بھی لوگوں سے ملاقات کی گئی،
میٹنگ میں گرجا نند یادو،محب اللہ خان،ہری کیش یادو،مہیش یادو,غیاث الدین،نور العابدین,فاطمہ خاتون،فیض محمد،مظہر علی،محمد ہاشم ،بدر الدین،محمد اشفاق،مقصود عالم،یار محمد شاہدہ خاتون سعید احمد اقبال احمد جے چندر یادو لال چندر یادو قمر عالم فیروز احمد اجمیر احمد حشم اللہ افسر حسین عزیر احمد محمد عمر نجم الدین عبد المصطفیٰ اور عمران خان وغیرہ موجود رہے،