بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزمدارس عربیہ کے طلباء کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم...

مدارس عربیہ کے طلباء کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم وقت کی اہم ضرورت: عبدالقدوس ہادی قاضی شہر کانپور

کانپور(شکیب الاسلام) مدارس کے طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی فراہم کرنے،نیز مدارس میں دینی تعلیم کو مزید مستحکم اور موزوں بنانے کے لئے جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور میں اساتذہ کرام کی ایک تعلیمی جائزہ و دیگر امور پر غور و خوص کے لئے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے مہتمم حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی قاضی شہرکانپور نے اساتذہ کرام سے کہا کہ امسال شعبہ ناظرہ، شعبہ حفظ،فارسی تا دورہ حدیث شریف تک سبھی درجات میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی آپ کے محبوب ادارے جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار کانپور میں بڑی تعداد میں مقامی وبیرونی طلباء معمول و ضابطے کے مطابق تعلیم حاصل کر رہے ہیں، لہذٰ تعلیمی جائزہ کے لئے اساتذہ کرام کی میٹنگ بلائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی طلباء کو فراہم کرانا وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔ حالانکہ طلباء مدارس نے ہمیشہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کی ہے اور وہ ڈاکٹر انجینئر اور سائنسدان کے علاوہ آئی۔اے۔ ایس اور آئی۔پی۔ایس۔کے مقابلہ جاتی امتحان میں بھی کامیاب ہوئے ہیں آج بھی آپ کو ایسے ڈاکٹر انجینئر وغیرہ ملیں گے جنہوں نے ابتدائی تعلیم گاؤں یا شہر کے کسی مدرسے میں حاصل کی ہو،اسلئے آج دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے،لہٰذا جامعہ عربیہ اشاعت العلوم میں بھی عصری تعلیم فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے مہتمم جامعہ ہذا نے تعلیمی میٹنگ میں مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان دینی تعلیم کے فروغ نیز اسلام کے بقاء و تحفظ کے تعلق سے مدارس اسلامیہ اور مرکزی اداروں کی سخت ضرورت ہے،آج ہماری مسجدوں اور قبرستانوں پر ہر طرح کی یلغار ہو رہی ہے ہے آج ہماری زندگی میں اگر تھوڑا بہت دین باقی بچا ہے اور ہمارے خون میں جو اسلامی غیرت و حمیت باقی بچی ہے وہ انہیں مدارس عربیہ کی دین ہے اس لئے فرقہ پرست طاقتیں مدارس اور مکاتب اسلامیہ کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ امت کو پوری طرح دین اسلام سے دور کر دیا جائے، لہذا اہل مدارس کو پریشان کیا جا رہا ہے جس سے ہر سمجھدار بخوبی واقف ہے،ایسے وقت میں مدارس اور مکاتب اسلامیہ کی بقا اور تحفظ ہم سب کا اہم فریضہ ہے چونکہ مدارس اسلامیہ اسلام کی بقا اور تحفظ کا ضامن ہے مدارس اسلامیہ ہی کے اندر دین کے داعی اور اسلام کے بہترین ترجمان تیار ہوتے ہیں اس اہم میٹنگ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر غور و غوص ہوا خاص طور پر درجات حفظ، ناظرہ، جماعت فارسی تا دورہ حدیث شریف کے طلباء کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے عصری تعلیم کا الگ نگراں مفتی عاقب شاہد قاسمی کو بنایا گیا ہے۔میٹنگ میں اکثر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے